عالمی قرض دہندگان کا حکومت سے پشاور بی آر ٹی ٹھیکیداروں کے واجبات ادا کرنے کا مطالبہ

?️

پشاور: (سچ خبریں) عالمی قرض دہندہ اداروں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور فرانسیسی ایجنسی برائے ترقی (اے ایف ڈی) نے خیبر پختونخوا حکومت سے باضابطہ طور پر پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کے ٹھیکیداروں کو واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکامی سے صوبے کی ترقی کے لیے ان کی شراکت داری پر منفی اثر پڑے گا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اے ڈی بی اور اے ایف ڈی نے ماس ٹرانزٹ کے لیے مجموعی طور پر 47 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے فنڈز فراہم کیے تھے۔

بی آر ٹی کانٹریکٹرز کا اصرار ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے کام کرنے والے 5 ٹھیکیداروں کو کئی ماہ سے ایک ارب روپے سے زائد کے واجبات ادا نہیں کیے۔

ڈائیوو پاکستان، جو ماس ٹرانزٹ کے 244 بسوں کے بیڑے کو چلاتی ہے، نے خیبرپختونخوا حکومت کو اس کے 75 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سنگین مالی مشکلات کے باعث سروس کی متوقع بندش کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

ایک مشترکہ خط میں اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر ینگ یی اور اے ایف ڈی کے سربراہ فلپ اسٹین میٹز نے صوبے کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری زبیر اصغر قریشی کو آگاہ کیا کہ آپریٹرز کو ادائیگیوں میں مزید تاخیر اور بی آر ٹی سروس کی ممکنہ بندش قرض اور منصوبے کی خلاف ورزی ہوگی، کیوں کہ ان کے مالیاتی اداروں نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔

دونوں نے مشترکہ خط میں کہا کہ ’اس خلاف ورزی کو اگر فوری طور پر درست نہیں کیا گیا تو جاری منصوبوں، مستقبل کے قرضوں، اور پشاور بی آر ٹی منصوبے کے لیے اے ایف ڈی کی جانب سے فراہم کی جانے والی شریک مالی اعانت کے تسلسل پر سنگین نتائج ہوں گے‘۔

اے ڈی بی اور اے ایف ڈی کے نمائندوں نے خیبر پختونخوا حکومت سے کہا کہ ’مشترکہ کوششوں اور ان کی شراکت داری کے تسلسل پر کسی منفی اثر کو کم کرنے کے لیے ’اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنا بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم برائے مہربانی صوبائی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ٹرانس پشاور کے ٹھیکیداروں کو عدم ادائیگی کے معاملے کی تحقیقات کرے اور اسے فوری طور پر حل کرے، ہموار اور بلاتعطل بس آپریشن کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے‘۔

خط میں ینگ یی اور اسسٹین میٹز نے کہا کہ وہ ان رپورٹس پر سخت پریشان ہیں کہ موجودہ بس آپریٹرز کو کئی مہینوں سے ادائیگی نہیں کی گئی جس سے ان کے بس سروس بند کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

اے ڈی بی اور اے ایف ڈی کے نمائندوں نے یہ بھی کہا کہ پشاور بی آر ٹی ملک کی سب سے مؤثر ماس ٹرانزٹ ہے اور وہ ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ کو سمجھنے سے قاصر ہیں جس نے بس آپریشن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ان کے مطابق، اے ڈی بی اور اے ایف ڈی صوبے کی جامع، لچکدار اور پائیدار ترقی کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس عزم کا حصہ پشاور پائیدار بی آر ٹی کوریڈور منصوبہ ہے، جس کو اے ڈی بی اور اے ایف ڈی نے 47 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ فراہم کی، اس منصوبے سے یومیہ 3 لاکھ 20 ہزار مسافروں کو سہولت ملی۔

مشہور خبریں۔

جمہوریت کے تسلسل کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، صدر مملکت

?️ 29 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ

ماہرہ نےکس انتخاب کیا؟ شاہ رخ خان یا ساحر لودھی؟

?️ 30 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)ویب شو میں گفتگو کے دوران جب پاکستان کی صفِ

ایران کی جانب سے اسرائیلی F-35 جنگجو طیارے کا گرنا کیوں اہم ہے؟

?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صہیونیستی ریخے کے حالیہ جارحیت کے بعد تہران اور تل

امریکہ اور انگلینڈ یمن کی جنگ کیوں طول دینا چاہتے ہیں؟

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:یمن کی قومی نجات کی حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر

پابندیاں ہٹانے کے سلسلے میں یورپی یونین کے نمائندے کا بیان

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:یوروپی یونین کے آئرش نمائندے مِک والیس نے بدھ کے روز

حماس کے پاس اب بھی ہزاروں مجاہدین موجود ہیں:صیہونی جنرل کا اعتراف  

?️ 27 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ حماس نہ صرف

مینجمنٹ کمیٹی کی مدت ختم ہونے پر پی سی بی کا مستقبل غیریقینی صورتحال سے دوچار

?️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی مدت

ہمارا صبر 60 دن سے پہلے بھی ختم ہو سکتا ہے:حزب اللہ

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شہید قاسم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے