عالمی سطح پر پاکستان پوسٹ کے درجے میں  مزید بہتری

عالمی سطح پر پاکستان پوسٹ کے درجے میں  مزید بہتری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی سطح پر پاکستان پوسٹ کو مزید بہتری  ملی ہے، ورلڈ پوسٹل رینکنگ میں 5 درجے مزید بہتری کے بعد 62 نمبر پرآگیا، پاکستان پوسٹ نے پچھلے 3سال میں بین الاقوامی سطح پر 32 درجے بہتری کی– 2019 میں پاکستان پوسٹ نے رینکنگ مزید بہتر کر کے 67 پر آیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈپوسٹل یونین نےسال 21-2020کی ورلڈ پوسٹل رینکنگ جاری کر دی ، یونیورسل پوسٹل یونین کے بینر تلے 192ممالک رجسٹر ہیں۔پاکستان پوسٹ رینکنگ میں 5 درجے مزید بہتری کے بعد 62نمبر پرآگیا ، پاکستان پوسٹ نے پچھلے 3سال میں بین الاقوامی سطح پر 32 درجے بہتری کی۔

سال 2017 میں پاکستان پوسٹ 94 نمبر پر تھا ، سال 19 – 2018 میں پاکستان پوسٹ 74 پر آیا اور سال 20 – 2019 میں پاکستان پوسٹ نے رینکنگ مزید بہتر کر کے 67 پر آیا۔یاد رہے کہ اس دوران پاکستان پوسٹ نے اپنی آمدن میں پانچ ارب کا اضافہ بھی کیا اور سالانہ خسارے میں کمی کی۔

ڈی جی پاکستان پوسٹ نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کے ڈیجیٹل پرینچائزز اور ڈیجیٹیلائزیشن مکمل ہونے کے بعد نہ صرف عوام کو معیاری سہلوت بلکہ رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ اگلے سال تک دنیا بھر میں ٹاپ 50 پر نظریں جمائے بیٹھا ہے اور انشاءاللہ انتک محنت سے اس ٹاسک کو پورا کیا جائے گا۔مراد سعید نے پاکستان پوسٹ کی طرف سے پاکستانیوں کو مبارکباد اور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انشاءاللہ پاکستان پوسٹ اپنی سروس میں مزید بہتری لائیں گے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کو روس کے ساتھ تعاون مہنگا پڑ سکتا ہے:بائیڈن

?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا کہ روس کے تعاون سے تیل کی

عراق میں دہشت گرد کہاں سے آڈر لیتے ہیں؟

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے سیاسی اور سکیورٹی ماہر نے امریکی حملہ آوروں

کچے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہنا چاہیے۔ وزیراعلی سندھ

?️ 1 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے11ماہ میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ

?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی

کوئی بھی طاقت وینزوئلا کی آواز خاموش نہیں کر سکتی؛ مادورو کا امریکہ کو پیغام

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے

حزب اللہ کے میزائل نے پہلی بار بن گورین کو نشانہ بنایا

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کا میڈیا جنگ کے آغاز کے بعد پہلی

برکس نشست کا آغاز

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: برکس گروپ کے رہنماؤں کا اجلاس منگل کو جنوبی افریقہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے