عالمی بینک کے تین رکنی وفد کا تربیلا کے 1530میگا واٹ کے پانچویں توسیعی منصوبہ کا دورہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کے تین رکنی وفد نے تربیلا کے 1530میگا واٹ کے پانچویں توسیعی منصوبہ کا دورہ کیا ۔وفد کی قیادت عالمی بینک کے جنوبی ایشیا میں ریجنل ڈائریکٹر برائے انفراسٹرکچر پنکج گپتانے کی۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔

پراجیکٹ کی تمام سات سائٹس پر تعمیراتی کام تسلی بخش رفتار سے جاری ہے، ان سائٹس میں ریزڈ ان ٹیک، ٹنل، پن سٹاک اور پاور ہائوس شامل ہیں۔ چیئرمین واپڈا نے وفد کا پاکستان میں پانی اور پن بجلی کے وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے عالمی بینک کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ واپڈا اور عالمی بینک کے مابین گزشتہ 6 دہائیوں پر مشتمل دیرینہ شراکت داری آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوگی۔

بریفنگ کے دورا ن تر بیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کے جنرل منیجر؍پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وفد کو بتایا کہ پراجیکٹ کی تمام سات اہم سائٹس پرکام تسلی بخش رفتار سے جاری ہے۔ پراجیکٹ پر حاصل ہونے والے اہم اہداف کا ذکر کرتے ہوئے وفد کو بتایا گیا کہ ان ٹیک شافٹ، پین سٹاک، پاور ہائوس، سوئچ یارڈ پر کھدائی کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ ریزڈ ان ٹیک، پاور ہائوس، سوئچ یارڈ، ٹیل ریس کلورٹ اور کینال پر کنکریٹ کا کام جاری ہے۔

تینوں پیداواری یونٹوں پر ڈرافٹ ٹیوبز نصب ہوچکی ہیں۔ علاوہ ازیں پن سٹاک پائپس اورسوئچ یارڈ میں الیکٹرومکینیکل آلات کی تنصیب جاری ہے۔ پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2026 ء میں شروع ہو جائے گی۔ تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ، واپڈا کے ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔ منصوبے کی تعمیر کیلئے عالمی بینک 390 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کررہا ہے۔

پانچویں توسیعی منصوبے کے تحت، تربیلا ڈیم پراجیکٹ کی ٹنل نمبر 5 پر تین پیداواری یونٹ نصب کئے جا رہے ہیں۔ ان میں سے ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت510 میگا واٹ ہے۔ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاََ ایک ارب 34 کروڑ 70 لاکھ یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا۔ تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ مکمل ہونے پر تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے بجلی کی پیداواربڑھ کر 6 ہزار 418 میگا واٹ ہوجائے گی۔

مشہور خبریں۔

یوم تقدیس قرآن: سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں

?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے

برکس گروپ میں شامل ہونے کے لیے جمہوریہ لاؤس کا اعلان

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:اسپوٹنک کے ساتھ ایک انٹرویو میں، لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک کے

پاک فوج: بھارت کو ہمارا جواب یقینی اور مخصوص وقت پر ہوگا

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کی مسلح افواج کے نمائندوں نے اس بات کی

60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانےکی مہم  کا آغاز

?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ صحت نے ملک بھر میں  60 سال سے

سال 2022 کے دوران معیشت کو سنگین عدم توازن کا سامنا رہا، اسٹیٹ بینک

?️ 8 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سال 2022 میں معیشت کو شدید عدم توازن

حزب اللہ کریوت کو کیوں مسلسل نشانہ بنا رہی ہے؟

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: معتبر ذرائع نے حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے، وزیراعظم

?️ 26 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی

ملک بھر میں پھر سے کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے

?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھرمیں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے