عالمی برادری کو مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دینا ہوگا: وزیر خارجہ

شاہ محمودقریشی کی یوسف رضا گیلانی پر کڑی تنقید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  عالمی برادری کو مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دینا ہوگا، اس حوالے سے  پاکستان نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے افغان عوام  کیلیے خوراک،ادویات،دیگرامدادی سامان بھیجنےکافیصلہ کیا ہے ، فضائی امدادی کھیپ کے بعد بقیہ کھیپ زمینی راستے سے بھیجی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صورتحال پر 6 ملکی علاقائی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران کے خاتمے کیلئے کوششیں کرناہوں گی اور عالمی برادری کو مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دینا ہوگا۔

پاکستان نے افغان عوام کیلئےامدادی سامان بھیجنےکافیصلہ کرلیا ، افغان عوام کے لیے خوراک،ادویات،دیگرامدادی سامان بھیجنے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کے 3 سی ون تھرٹی طیارے کے زریعے افغانستان روانہ کیا، افغانستان کوزمینی راستوں کے ذریعے بھی  امدادپہنچائی جائے گی، اس مشکل وقت میں افغانوں کی مدد کیلئے حکومت پاکستان ہرممکن اقدام کرے گی۔

پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ انسانی المیے سے بچنے کیلئے افغانستان کے عوام کی مدد کی جائے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی آمد،بارڈر سیکیورٹی جیسے چیلنجز سامنے ہیں، کانفرنس میں موجود تمام ممالک کو افغان صورتحال پر تجویز دیتے ہیں، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ افغانستان طویل عرصے سے جنگ میں رہاہے، افغانستان میں کوئی خونریزی نہیں ہوئی ، افغان عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں، افغانستان کی سالمیت،خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے نئی ویزا پابندیوں کا اعلان کیا

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ان لوگوں کے لیے نئی

وزیر خارجہ نے فلسطین میں جاری مظالم رکوانے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا

?️ 20 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین میں جاری مظالم

اپریل، مئی میں انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

?️ 25 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر

اگر جنگ جاری رہی تو اسرائیل معاشی تباہی کا شکار ہوگا

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا کے مطابق بعض ریزرو فوجیوں کے انخلا کے وقت

2024 میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 925 دہشتگرد ہلاک، سینکڑوں گرفتار

?️ 29 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) رواں برس سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 925

شاہد خاقان عباسی پارٹی میں سینئر سیاستدان ہیں ،اب مریم نواز سینئر ہوگئیں

?️ 1 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شاہد

عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر نے اہم پیغام جاری کردیا

?️ 6 مئی 2021تہران (سچ خبریں) عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر حسن

انتخابات کا اعلان نہیں ہوا تو تحریک 10 مہینوں تک جاری رہے گی، عمران خان

?️ 2 نومبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے