عازمین کی روانگی کیلئے حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز

حج

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان سے جدہ کے لیے حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جدہ ایئرپورٹ سے عازمین مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، آج شام تک دو پروازوں کے ذریعہ 633 پاکستانی عازمین کو سعودیہ پہنچایا جائے گا۔ خیال رہے پی آئی اے کی دوسرے مرحلے کی پہلی پرواز پی کے741، 305 عازمین کولے کر جدہ پہنچ گئی، دوسری پرواز پی کے759 بھی آج 328 عازمین کے ساتھ جدہ پہنچ جائے گی ۔

ذرائع نے بتایا پاکستان سے کل منگل کو 13 حج پروازوں کے ذریعے 2399 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے، اب تک 145 حج پروازوں کے ذریعے 31044 پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد سے 45 پروازوں کے ذریعہ 9 ہزار 472 عازمین سعودی عرب پہنچے، کراچی سے 31 پروازوں سے 6 ہزار 156 اور لاہور سے 39 پروازوں سے 9 ہزار 314 ، ملتان سے 16 پروازوں کی ذریعے 3726 اور کوئٹہ سے 14 پروازوں سے 2376 عازمین حجاز مقدس پہنچے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی 15 دنوں میں عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا، یہ پروازیں قومی، نجی اور ایک سعودی فضائی کمپنی کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں، پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل کو ہوا تھا، عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔

پاکستانی عازمین کو حج پر لے جانے کا آپریشن 33 روز میں مکمل ہوگا، اس دوران سرکاری سکیم کے 89 ہزار عازمین کو 342 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچایا جائےگا، نجی سکیم کے تحت 23،620 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

مشہور خبریں۔

شام کے بارے میں نیتن یاہو کا دعویٰ جھوٹا ہے، اس کا واحد مقصد نا امنی پھیلانا ہے: ترکی

?️ 19 اگست 2026سچ خبریں: ترکی کے صدارتی دفتر نے اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو طلب کیا

?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ میں جانچ پڑتال

ٹرمپ کے آنے سے ہم مغربی کنارے پر غلبہ حاصل کر لیں گے: صہیونی وزیر

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ بیتسالیل اسموٹریچ نے اعلان کیا

سلامتی کونسل کا سوڈان میں وسیع پیمانے پر مظالم کے خطرے پر انتباہ

?️ 21 جون 2026سچ خبریں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے ایک پریس

جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے عمران خان آج طلب

?️ 30 مئی 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) پر 9 مئی

بجلی کا10سالہ منصوبہ منظور ، حکومت آئندہ بجلی کی خریدار نہیں ہوگی.اویس لغاری

?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان

امریکی سینیٹر: اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا غیر قانونی ہے

?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں: ایک آزاد امریکی سینیٹر نے صیہونی حکومت کے جرائم کے

89 فیصد والدین بچوں کو مصروف رکھنے کیلئے گیجٹس دیتے ہیں، سروے

?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 89 فیصد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے