?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے افواج پاکستان کے مزید 2 سپوت شہید شہید ہوگئے، بھارتی حملوں میں شہید جوانوں کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی جبکہ 78 اہلکار زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق 6 اور 7 مئی کو شروع کی گئی بھارتی مسلح افواج کی کھلی اور بزدلانہ جارحیت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جن میں واتین، بچے، اور بزرگ بھی شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وطنِ عزیز کا دفاع کرتے ہوئے بے مثال جرأت اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرنے والے 2 مزید بہادر سپوت آج جامِ شہادت نوش کر گئے، جو زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھے، اس طرح شہدائے پاک فوج کی تعداد 13 ہو گئی ہے جبکہ 78 جوان زخمی ہوچکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں پاک فوج کے حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کےسینئر ٹیکنیشن محمد ایاز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی عظیم قربانی ان کے حوصلے، فرض سے وفاداری، اور غیر متزلزل حب الوطنی کی ہمیشہ رہنے والی علامت ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے ساتھ مل کر ان عظیم شہدا کو اعلیٰ ترین خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ تمام زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں’۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ قربانیاں قوم کی اجتماعی یادداشت میں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے جرات اور قربانی کی روشن مثال بنی رہیں گی۔
یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی عملے کو محدود کردیا تھا جبکہ بھارت میں موجود پاکستانی کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے علاج کی غرض سے جانے والے بچوں سمیت تمام پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا تھا۔
جواب میں پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی غیرقانونی معطلی کو اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے بھارتی سفارتی عملے کو محدود کرنے کے ساتھ سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتیوں کے ویزے منسوخ کردیے تھے، جبکہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت منسوخ کرتے ہوئے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی تھی۔
بعد ازاں بھارت نے 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد سمیت 6 مقامات پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے تھے، جس کے جواب میں پاکستان فوری دفاعی کارروائی کرتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے۔
بھارت نے 10 فروری کی رات پاکستان کی 3 ایئربیسز کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جس کے بعد علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں’آپریشن بنیان مرصوص’ (آہنی دیوار) کا آغاز کیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیسز سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیے گئے تھے۔
اسی طرح پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی تھی، جبکہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا، راجوڑی اور نوشہرہ میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے تربیتی مراکز بھی تباہ کر دیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ طلب
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے
اپریل
اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کے نظام کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: اقوام متحدہ
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے رابطہ سے منسلک
دسمبر
آئی ایم ایف کاہر چیز پر 18فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ،حکومت مشکلات کا شکار
?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے تمام اشیاءپر 18فیصد
مئی
اسرائیل میں شدید خانہ جنگی کا آغاز، اسرائیلی وزیر دفاع نے اہم انکشاف کردیا
?️ 2 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں اس وقت ایک شدید خانہ جنگی
جون
پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے ملک بھر میں ایک
مئی
اردگان کے بارے میں مغربی میڈیا کا نقطہ نظر
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کا خیال ہے کہ ترک
فروری
عراق کی ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران اور
جنوری
ترکی امریکی F-16 جنگی طیارے حاصل کرنے کے لائق نہیں:امریکی سنیٹر
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ باب مینینڈیز نے
مارچ