?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ائیر مارشل ظہیر احمد بابر پاکستان کے نئے ائیر چیف مقررکر دئیے گئے، وزیراعظم عمران خان نےتقرری کی منظوری دیتے ہوئے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر نے اپریل1986 میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئے ائیر چیف کے لیے ظہیر احمد بابر کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ائیر مارشل ظہیر احمد بابر تین سال کے لیے پاکستان ائیر فورس کی سربراہی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نئے ائیر چیف کی تقرری کی منظوری دے دی۔
اس سے قبل ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شاندارکیریئر کے دوران ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کیسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قوم کی خدمت اور شاندارکیریئر پر ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھی ایئر چیف کا تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت نمایاں رہیں جبکہ معیاری قیادت اور بھرپور کوششوں سے پاک فضائیہ کا آج کوئی ثانی نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سربراہ پاک فضائیہ کی یادگارشہدا پر حاضری دی جبکہ اس موقع پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
چین کو سبق سکھاتے سکھاتے خود پھنس گئے
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین جنگ کو چین کے لیے سبق بننا تھا اور چین
اگست
برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد اسد کا متحدہ عرب امارات کا تاریخی دورہ
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: اسد نے سب سے پہلے متحدہ عرب امارات کے نائب
مارچ
وائٹ ہاؤس کے افریقی نژاد عملے کا اجتماعی استعفیٰ
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے وائٹ ہاؤس کے افریقی نژاد عملے کی
جون
گڈو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی‘ کئی شہروں کی بجلی معطل
?️ 31 دسمبر 2023حیدرآباد: (سچ خبریں) گڈو پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی
دسمبر
افغانستان میں جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:ان دنوں افغانستان میں موجود آسٹریلوی فوج پر اس جنگ زدہ
جون
ملکی سالمیت میں افواج کلیدی کردار ادا کررہی ہیں: چیف جسٹس
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا
فروری
آزادی مارچ کیس ،بانی پی ٹی آئی عمران خان 2 مقدمات میں بری
?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آزادی
مئی
شہباز شریف کی لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی
?️ 4 جون 2022لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر
جون