?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ دہشت گردپاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، گزشتہ دو دہائیوں سے دہشتگردی کی طویل جنگ کا سامنا رہا، ہم دہشتگردی کی جنگ کو تقریبا ًجیت چکے ہیں۔
تفصیلات کے ساتھ اسلام آباد میں نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، فیسٹیول میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل امیچر فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمیں بنائیں گے، فیسٹیول کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جائے گا۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تقریب میں شرکت کرکے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
بابر افتخار نے کہا کہ نوجوان فلم سازوں، دستاویزی فلموں کے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کوپلیٹ فارم مُہیا کیا گیا، فیسٹیول کی بدولت دنیا میں پاکستانی ثقافت، قومی شناخت اور پاکستان کا اصل تشخص اجاگر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وہ خوش نصیب ملک ہے جس کا 60فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، پھر کیوں نوجوانوں کوپلیٹ فورم فراہم کریں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیسٹیول کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا تشخص دنیا کے سامنے لایا جاسکے گا، نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول ایسا پلیٹ فورم ہے، جہاں پاکستان کے قابل اور محنتی نوجوانوں نے ایسے تھیم بیسڈ شارٹ فلم بنائی ہیں، نومبر 2020میں ہم نے اس فیسٹیول کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی ، ملک بھر کی 72یونیورسٹیزسے رابطے کیے،فیسٹیول کیلئے برانڈ امیبیسڈر بنائے۔
مشہور خبریں۔
2021 میں صرف ایک یمنی سرحد پر سعودی اتحاد کے ہاتھوں 1400 افراد شہید اور زخمی
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صعدہ کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ 2021
جنوری
صیہونی دہشت گردی کی حکمت عملی کی طرف کیوں لوٹ رہے ہیں؟
?️ 31 اگست 2023سچ خبریں: حالیہ دنوں میں صیہونی حکام کی طرف سے فلسطینی مزاحمت
اگست
شیرین ابو عاقلہ کے قتل میں اسرائیلی حکومت کے جرم کے پیغامات کا تجزیہ
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: الزیتون نیوز سائٹ کے تفتیشی ڈائریکٹر جنرل محسن محمد صالح
مئی
جولانی حکومت کا چیف آف اسٹاف مقرر
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ میجر جنرل نورالدین
جنوری
حماس نے دیا ٹرمپ کو کرارا جواب
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے العربی ٹی وی کو
فروری
کیا سلمان رشدی مر چکا ہے؟
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:سلمان رشدی کی جسمانی حالت اور ممکنہ موت کے بارے میں
اکتوبر
صارفین کو گوگل کا ایک اور بہترین فیچر دستیاب
?️ 19 مارچ 2021نیویارک (سچ خبریں) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے
مارچ
پاکستان کا سلامتی کونسل سے مسئلہ کشمیر پر موثر اقدام کا مطالبہ
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے
جولائی