🗓️
کراچی ( سچ خبریں) سمندری طوفان تاؤتے کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو شہر سے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ نالوں کے چوکنگ پوائنٹس کلیئر کرنا شروع کریں،ماہی گیر کل سے سمندر میں نہ جائیں۔
سمندری طوفان تاؤتے کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں انتظامی اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بریفنگ دی۔اجلاس میں سندھ حکومت کے ترجمان، مشیرِ قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، کمشنر کراچی نوید احمد شیخ، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران سمندری طوفان کے پیشِ نظر ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات دے دیئے اور کہا کہ میٹ آفس اور پی ڈی ایم اےکی مشاورت سےایمرجنسی پلان بناکراقدامات کرنےہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سائیکلون گجرات کو ہٹ کرتا ہے تو تھر میں شدید بارشیں ہوں گی، ڈی سی تھر ضروری اقدامات کریں۔
انہوں نے ہدایات دیں کہ نالوں کے چوکنگ پوائنٹس کلیئر کرنا شروع کریں، ماہی گیر کل سے سمندر میں نہ جائیں۔وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول روم میں بی ایس 19 کے افسر کو ہیڈ بنایا جائے۔
انہوں نے تمام متعلقہ ڈی سیز کو بھی اپنے دفاتر میں جبکہ محکمہ آب پاشی کو بیراجوں پر کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی میں تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو اپنے ایریاز میں انتظامات کرنے جبکہ صوبائی وزراء ناصر شاہ اور فراز ڈیرو کو کراچی میں رہنے کی ہدایت بھی کی۔
مشہور خبریں۔
ڈھائی کروڑ افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی
🗓️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد افراد کی مکمل
ستمبر
امریکیوں کے خلاف آنے والی جنگ ہمہ گیر اور وسیع ہو گی:عراقی مزاحمتی تحریک
🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی کتائب سیدالشہداءمزاحمتی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ امریکیوں کے
نومبر
سوچی کو احتجاج پر اکسانے کے جرم میں چار سال قید کی سزا
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: میانمار کی فوجی عدالت نے سابق رہنما آنگ سان سوچی
دسمبر
حج کے لیے سعودی عرب کی نئی شرط
🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں
جنوری
اسرائیل کی حمایت میں جرمنی کی پالیسی کے خلاف دنیا کے 500 دانشوروں کا خط
🗓️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی اور دیگر ممالک کے 500 سے زائد دانشوروں اور
نومبر
جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں اہم کامیابی ملی ہے: شیخ رشید
🗓️ 24 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
جون
یوکرین کا دنیا کے نقشے سے غائب ہونے کا امکان
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے اس بات پر زور
جولائی
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں اس ملک کی سب سے بڑی تیل فیلڈ
مارچ