اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کی صورتحال پر حکومت نے عالمی برادری سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیر خارجہ چار ممالک کا ہنگامی دورہ کریں گے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ دوست ممالک کی مشاورت سے کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو افغانستان کے معاملے پر اعتماد میں لیا ہے جب کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ نے افغان معاملہ پر پاکستانی ہم منصب سے بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو پہلے ہی کہا تھا کہ آپ افغانستان پر اکیلے حکومت نہیں کرسکیں گے تاہم افغانستان میں ہونے والی تبدیلی میں خون نہ بہنے پر خوشی ہے، اس کے علاوہ افغانستان میں موجود گروہوں سے رابطے میں ہیں تاہم طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ دوست ممالک کی مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں مختلف نصاب پڑھانے سے قوم تقسیم ہورہی تھی، پہلی بار مدرسوں میں ماڈل نصاب پڑھایا جائے گا جس کی خوشی ہے، آٹھویں، نویں اور دسویں میں سیرت النبیﷺ پڑھائیں گے۔
اسی حوالے سے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان نے دوست ممالک سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ہمسایہ ممالک کا ہنگامی دورہ کریں گے جس کا مقصد دوست ممالک کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر مشاورت کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ سب سے پہلے ایران جائیں گے بعد ازاں وہ چین اور ترکی کا بھی دورہ کریں گے، وزیر خارجہ کے دوروں کا شیڈول فائنل کرنے کے لیے میزبان ممالک سے رابطے جاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
خاندان کی پسند سے شادی کی، 21 دن تقریبات چلی تھیں، سعود کا انکشاف
جنوری
پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں
نومبر
ایم کیو ایم کا کراچی بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ، سندھ حکومت کی مخالفت
اپریل
ہمیں افغانستان نہیں چھوڑنا چاہیے تھا: ریٹائرڈ امریکی فوجی
مارچ
حکومت کا ریٹائرمنٹ کی عمر کم کرکے 55 سال کرنے پر غور
دسمبر
ڈیلٹا وائرس کے کیسز رپورٹ، حکومت نے نئی پابندیوں کا عندیہ دے دیا
جولائی
برآمدات بڑھنے کے باوجود آئی ٹی کمپنیاں زرمبادلہ کی اصل رقم پاکستان نہیں لارہی ہیں، وزیر خزانہ
دسمبر
ڈاکٹر عارف علوی 5 سالہ مدت پوری کرنے والے چوتھے صدرپاکستان
ستمبر