?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں ٹرانسپوٹرز اپنے کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے اور صوبے کے ہر غریب شہری تک پیٹرول اور پبلک ٹرانسپورٹ کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ روٹ پرمنٹ پر چلنے والی منی بس، بس، کوسٹر اور چھوٹے شہروں میں چلنے والی سوزوکی کے مسافروں کو ریلیف دیا جائے گا، جبکہ انٹر سٹی بسوں کے مہنگے ڈیزل کے اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے ذریعے عوام کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے اور خوشی ہے کہ ٹرانسپورٹرز حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ بسوں کو ایک لاکھ روپے وفاقی حکومت کے ذریعے صوبائی حکومتوں کی سبسڈی دی جا رہی ہے اور اگر فیول کی لاگت بڑھتی ہے تو سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز سے تعاون کرے گی تاکہ اس صورتحال میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہ ہو۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سبسڈی اور عوامی ریلیف سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، مکیش کمار چاولہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی حسن نقوی سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران بڑھتی ہوئی پیٹرولیم قیمتوں کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مہنگائی کے اثرات کو کم کرتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹرز کے لیے پیکج متعارف کرانے کا مقصد کرایوں میں اضافے کو روکنا ہے تاکہ عوام پر مزید بوجھ نہ پڑے۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے اور پوری قوم کو سادگی اختیار کرتے ہوئے وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنانا ہوگا۔
انہوں نے زور دیا کہ بجلی، گیس اور پیٹرول کی بچت وقت کی اہم ضرورت ہے، ہماری عوام باشعور ہے، لوگ حالات کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی جرنیلوں کا منصوبہ ناکام
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:شمالی غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمتی فورسز نے صیہونی جرنیلوں
نومبر
امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ ہیک
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک ہیکر گروپ نے امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب
اکتوبر
وزیراعظم کا بی اے پی اور ایم کیو ایم کے مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ
?️ 20 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ
مارچ
یمن میں ایک امریکی فوجی ہلاک
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ یمن میں ان کا ایک
اپریل
ہارورڈ یونیورسٹی کا اپنے بجٹ کو غیر مسدود کرنے کا مطالبہ
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: ہارورڈ یونیورسٹی کے حکام نے بوسٹن کی فیڈرل کورٹ میں درخواست
جون
ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ، اسپیکر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
?️ 1 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے تنقید کو مسترد
فروری
بحرین کا فلسطینی بچوں کے قاتل کو خوش آمدید کہنا فلسطینی عوام کی پیٹھ میں خنجر مارنا ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ کے بحرین کے اچانک دورے پر ردعمل ظاہر
فروری
پنجاب میں سیلاب؛ تاریخ میں پہلی بار کلینک آن بوٹس سروسز کا آغاز
?️ 4 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے تاریخ
ستمبر