🗓️
پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کرم مسئلے کے پر امن حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،کوشش ہے کرم کے عوام کو درپیش مسائل جلد سے جلد حل ہوں اور لوگوں کی مشکلات کا حل نکالا جاسکے، امید ہے جلد کرم کے مسئلے کا پرامن حل نکل آئے گا،اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ کرم کے شہریوں کو درپیش مشکلات کا احساس ہے۔
صوبائی حکومت کرم کے عوام کوریلیف دینے کیلئے وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے اور عوام کو مشکلات سے نکال سکیں ۔دوسری جانب کرم میں راستوں کی بندش کے باعث وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر کرم کیلئے ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے۔
صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تقریبا دس ٹن ادویات کرم پہنچائی جاچکی ہیں۔
وزیر اعلی کی ہدایت پر کرم کا زمینی راستہ کھلنے تک ہیلی کاپٹر سروس جاری رہے گی۔ ہیلی کاپٹر کی 6 پروازوں کے ذریعے 145 افرادکو ایئر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کی کرم کیلئے کل چھ پروازیں ہوئیں ان پروازوں کے ذریعے کل 145 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔اس حوالے سے ترجمان خیبرپختونخواہ حکومت کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرکی پرواز کے ذریعے 29 افراد کو پشاور سے پاراچنار پہنچایا گیا جبکہ ہیلی کاپٹرکی پرواز سے بچوں کیلئے دودھ کے پیکٹس بھی پاراچنار پہنچائے گئے۔
اسی طرح ہیلی کاپٹرکی دوسری پرواز میں 31 افراد کو پاراچنار سے کوہاٹ منتقل کیا گیا اس کے علاوہ تیسری پرواز کے ذریعے 10 افراد اور ایک میت کوہاٹ سے پاراچنار منتقل کیا گیا۔ہیلی کاپٹر کی چوتھی پرواز میں 31 افراد کو پاراچنار سے کوہاٹ پہنچایا گیا۔ پانچویں پرواز کے ذریعے 5 افراد کو کوہاٹ سے پاراچنار منتقل کیا گیاجبکہ آخری اور چھٹی پرواز میں 39 افراد بشمول آٹھ بچوں کو پاراچنار سے پشاور پہنچایا گیا۔ترجمان کے مطابق اب تک صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے مجموعی طور پر 613 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی گئی ہے۔ ان افراد میں جرگہ ممبران کے علاوہ بچے، خواتین، طلبہ اور مریض شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور پیوٹن کی آئندہ ملاقات کی تفصیلات
🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں: دو روسی ذرائع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی
فروری
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا تبادلہ ہو گیا
🗓️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چیف
مئی
بن سلمان کے بھائی کے دورہ امریکہ کا راز کیا ہے؟
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں: مجتہد کے نام سے مشہور سعودی وسل بلور اکاؤنٹ نے
مئی
وزیراعظم ریلیف پیکج پر15 دسمبر سےعمل شروع ہو جائے گا
🗓️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے
نومبر
امارات امریکہ سے بھیک مانگنے کے یمن کی دلدل سے نکلنے کی کوشش کرے
🗓️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: محمد عبدالسلام نے یمنی فوج کے اپنے ٹھکانوں پر حملے
جنوری
فردوس عاشق کی ٹک ٹاک اسٹار پر تنقید
🗓️ 13 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے
جولائی
افغان صدر کی عمان میں موجودگی اور امریکہ جانے کی تیاریاں
🗓️ 16 اگست 2021سچ خبریں:مفرور افغان صدر کا صحیح ٹھکانہ معلوم نہیں ہے ، تاہم
اگست
لداخ کے شعبہ سیاحت میں بیرونی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ
🗓️ 12 اپریل 2025لہہ: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے
اپریل