?️
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترمیم کے لیے ایک آرڈیننس جاری کردیا تاکہ صنعت کے فروغ کے پیکج کو توسیع دی جاسکے۔
(سچ خبریں) رپورٹ کے مطابق پروموشن پیکج میں صنعت کے فروغ، کمزور یونٹس کی بحالی اور صنعتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مراعات شامل ہیں۔
ایمنسٹی اسکیم کے تحت ان تمام افراد کو عام معافی دی گئی ہے جو نئی صنعتوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے 5 فیصد ٹیکس ادا کرکے اثاثے ظاہر کردیں گے۔
ایمنسٹی حاصل کرنے کے لیے کم از کم سرمایہ کاری کی حد 5 کروڑ روپے ہے اور صنعتی یونٹ ایک کمپنی کے طور پر قائم کیا جائے گا، نئے صنعتی یونٹس کو 30 جون 2024 کو تجارتی پیداوار شروع کرنے کا پابند کیا جائے گا۔
واضح کیا گیا ہے کہ 2018 اور 2019 کی ایمنسٹی اسکیموں سے مستفید ہونے والے افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے اہل نہیں، مزید یہ کہ گزشتہ 3 برسوں میں بینک کے قرض نادہندگان بھی اس اسکیم کے اہل نہیں ہیں۔
آرڈیننس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جرائم، بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے حاصل ہونے والی کوئی بھی آمدنی اس اسکیم کے لیے قابل قبول نہیں ہوگی، اسی طرح کوئی بھی رقم جو کسی محکمانہ یا عدالتی کارروائی سے مشروط ہو وہ بھی اس اسکیم کے لیے اہل نہیں۔
وہ شعبے جو ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل نہیں ہوں گے ان میں اسلحہ اور گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، چینی، سگریٹ، سافٹ ڈرنکس، فلور ملز، سبزیوں کا تیل اور کوکنگ آئل کی مینوفیکچرنگ (ایکسٹرکشن یونٹ کے علاوہ) شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسکیم کا حصہ بننے والا شخص نئی کمپنی میں سرمایہ کاری کے لیے فنڈز کی رقم ظاہر کرے گا اور 30 ستمبر 2022 تک ایک اسٹیٹمنٹ جمع کروائے گا، فنڈز کا استعمال صنعتوں کی عمارتوں اور ڈھانچے کی تعمیر کے لیے پلانٹس اور مشینری کی خریداری یا درآمد کے لیے کیا جائے گا۔
ظاہر کردہ رقم خفیہ ہوگی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے کسی اتھارٹی، عدالت، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی یا قومی احتساب بیورو کے سامنے ظاہر نہیں کی جاسکتی۔
تاہم 30 جون 2026 سے پہلے انڈسٹریل انڈرٹیکنگ کمپنی کی ملکیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
مزید یہ کہ 30 جون 2026 سے پہلے اثاثوں کا کوئی تصرف نہیں ہوگا۔
موجودہ انڈسٹریل انڈرٹیکنگ میں جدت کے لیے اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سرمایہ کاری کے لیے آرڈیننس کے ذریعے تقریباً اسی طرح کی شرائط بتائی گئی ہیں۔
کمزور صنعتی یونٹس کو بحالی کے لیے حاصل کرنے والی کمپنیوں کو بھی ایمنسٹی اسکیم کے تحت مراعات فراہم کی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
عراق نے ترکی وزیرِ خارجہ کے بیان پر سفیر کو طلب کر لیا
?️ 11 فروری 2026عراق نے ترکی وزیرِ خارجہ کے بیان پر سفیر کو طلب کر
فروری
189 کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، سی ٹی ڈی پنجاب
?️ 14 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے
اپریل
نیٹن یاہو کا داخلی بحران سے سیاسی فائدہ اٹھانے کا منصوبہ
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی نیٹ ورک کان 11 نے رپورٹ دیا ہے کہ اسرائیلی
نومبر
یمن کی جانب سے امریکی جہاز کی طرف میزائل فائر
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے خلیج عدن میں ایک
نومبر
گریٹر اسرائیل کا تصور اور خطے کو درپیش خطرات
?️ 15 جون 2026سچ خبریں:تجزیہ کاروں کے مطابق گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مشرق وسطیٰ کی
جون
این سی او سی نے طارق بشیر چیمہ کے خلاف قانونی انکوائری کے خلاف فیصلہ کریں گے
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مارچ
"قطر گیٹ” کیس میں فیلڈ اسٹائن کے اعترافات اور نیتن یاہو کے خلاف ایک نیا اسکینڈل
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: نام نہاد قطر گیٹ کیس میں نئے اعترافات کی اشاعت
دسمبر
ایران کی طاقت نے بن سلمان کے محاسبات بدل دیئے: نیویارک ٹائمز
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں سعودی
جولائی