کراچی (سچ خبریں) پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان کا تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن مہم کے لیے طریقہ کار طے کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا ، جس میں یہ طے کیا گیا کہ صرف رضامند والدین کے بچوں کو ویکسینیشن کروائی جائے گی، 17 سال اور اس سے بڑی عمر کے طلبہ وطالبات کو ویکسینیشن کروائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان کا طلبا کی ویکسی نیشن مہم پر انتہائی اہم اجلاس ہوا، اجلاس تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن مہم کے لیے طریقہ کار طے کرنے کے لیے ڈائیریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ میں منعقد کیا گیا۔
حکومت سندھ کے اعلان اور این سی او سی کی ہدایات کے مطابق 17 سال اور اس سے بڑی عمر کے طلبہ وطالبات کو ویکسینیشن کروائی جائے گی ، ویکسینیشن کےلئے کلاس سے زیادہ عمر کا خیال رکھا جائے گا۔پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کےلئے والدین سے ان کی رضامندی کا فارم جمع کیا جائے گا اور صرف رضامند والدین کے بچوں کو ویکسینیشن کروائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ایک ٹیم ہائر سیکنڈری اسکول اور کالج میں جا کر ویکسینیشن کا عمل انجام دے گی اور ہر طالبعلم کو ابتدائی میڈیکل ایگزامینیش کےبعد ہی ویکسینیشن دی جائے گی ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی نگرانی میں ویکسینیشن ٹیم میں ڈائریکٹوریٹ پرائویٹ انسٹیٹیوشنز اور پرائویٹ اسکولز ایسوسیشنز کے نمائندے شامل ہوں گے ، ہر ہائر سیکنڈری اسکول اور کالج میں جا کر ویکسینیشن کا عمل انجام دیا جائے گا۔خیال رہے حکومت سندھ نے کورونا صورتحال کے پیش نظر 9ویں سے12جماعت کے طلبا کی ویکسی نیشن کو لازم قرار دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
دہشت گردی اور جنگ؛ صیہونی حکومت کے دو ناکام ورژن
جنوری
موسیقی کے معروف فنکار استاد دلشاد حسین انتقال کرگئے
اپریل
ہوائی اڈوں پر ہڑتال کی مسلسل لہر کے باعث جرمنی میں کئی پروازیں منسوخ
مارچ
غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال
نومبر
ماسکو نے جوہری تجربات دوبارہ شروع کیے؛ وجہ ؟
نومبر
یہ زرد صحافت ہے، حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم
جون
صہیونی حزب اللہ کے نشانے پر
مارچ
صیہونی عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 53 فلسطینی زخمی
دسمبر