?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے متاثرہ افراد اور تاجروں کو فوری اور ہرممکن امداد فراہم کریں، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
وزیراعظم نے متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کریں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں حکومت برابر کی شریک ہے۔
وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا، وزیراعظم نے شہریوں کی جان بچاتے جام شہادت نوش کرنے والے ریسکیو اہلکار فرقان علی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔


مشہور خبریں۔
ویکسی نیشن کے بغیر بازار میں داخلے پر پابندی لگای دی گئی
?️ 23 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) حکومت نے ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو ٹرانسپورٹ، بازار
اگست
250,000 فلسطینیوں کی موجودگی کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں شب قدر کا احیاء
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے
اپریل
امریکہ اقتصادی جنگ میں بھی ایران سے شکست کھائے گا: عطوان
?️ 23 اگست 2026سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان کے مطابق ایران کے خلاف
اگست
روس کے خلاف امریکی سازش
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے یہ کہتے ہوئے کہ
جون
ڈینگی وائرس پر بھی جلد قابو پالیں گے: ڈاکٹر یاسمین راشد
?️ 29 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
غیردستاویزی غیرملکیوں کو جگہ دے کر اپنی سلامتی پر مزید سمجھوتہ نہیں کر سکتے، انوار الحق کاکڑ
?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک
دسمبر
امریکہ کی سعودی عرب کو 3 ارب ڈالر کی اف-15 جنگی طیاروں کی معاونت کی منظوری
?️ 4 فروری 2026امریکہ کی سعودی عرب کو 3 ارب ڈالر کی اف-15 جنگی طیاروں
فروری
یمن کے بحیرہ احمر میں کامیاب آپریشنز
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: فایننشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ بحیرہ احمر سے
جولائی