?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا کی خبروں پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف کے خلاف خبروں کو گمراہ کن اور بدنیتی پرمبنی قرار دے دیا۔ واضح کیا کہ صدر زرداری کے استعفے کی کوئی تجویز زیر غور ہے نہ ہی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صدر کے عہدے میں کوئی دلچسپی ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے واضح کیا کہ آرمی چیف کی صدارت سنبھالنے کی نہ کوئی خواہش ہے اور نہ ہی کوئی تجویز موجود ہے۔ محسن نقوی نے صدر مملکت کے مؤقف کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ صدر جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ جھوٹ کس مقصد کے لیے اور کس کو فائدہ دینے کے لیے پھیلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر کے مسلح افواج کی قیادت سے تعلقات مضبوط اور احترام پر مبنی ہیں جب کہ آرمی چیف کی توجہ صرف اور صرف پاکستان کی مضبوطی اور استحکام پر مرکوز ہے۔ محسن نقوی نے لکھا کہ یہ بدنیتی پر مبنی مہم دشمن غیر ملکی ایجنسیوں سے جڑی ہو سکتی ہے جو پاکستان کے داخلی استحکام کو کمزور کرنے کے لیے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ جھوٹ، پراپیگنڈے اور بدنیتی پر مبنی مہمات کے باوجود ریاستی ادارے پرعزم ہیں کہ پاکستان کے استحکام اور سالمیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
ٹیکنالوجی کے ذریعہ اب پاکستان کو تبدیل کرنا ہے: فواد چوہدری
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی
مئی
آنگ سان سوچی پر 2020 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:میانمار کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ میانمار کی
نومبر
نیورا لنک کی ڈیوائس تیسرے انسان کے دماغ میں نصب
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ٹیلی
جنوری
اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالت نے رواں سال مئی میں ان کی گرفتاری
اکتوبر
تحریک لبیک پاکستان پر پابندیوں کا سلسلہ جاری رہے گا
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے
جولائی
خارکیف میں یوکرائنی فوج کی مایوسی بے نقاب
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکے مطابق یوکرین کی مسلح فوج کی خارکیف
مئی
یورپی یونین کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود گوگل پر 2.95 ارب یورو کا جرمانہ
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی
ستمبر
جنگ اور صحافیوں کی جان
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی جنگ صحافیوں کے لیے قتل گاہ بن چکی
اکتوبر