صدر مملکت کی عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) صدر پاکستان عارف علوی نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے  کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے عوام اپنے پیاروں اور ہم وطنوں کو بچا سکتے ہیں، اس معاملے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں،کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے  اور تیزی سے پھیل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی زیر صدارت کورونا صورتحال سےمتعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں گورنر سندھ ، علی حیدر زیدی ، سیف اللہ ابڑو،جے پرکاش ، فردوس شمیم ، خرم شیر زمان ، حلیم عادل شیخ اور بلال غفار سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے صدر مملکت کو بریفنگ دی، صدر پاکستان عارف علوی نے عوام سے بہت زیادہ احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اورتیزی سے پھیل رہی ہے ، حکومت کو ایک بار پھر آپ سے تعاون درکار ہے۔

اسد عمر نے کہا ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ،وباکی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ مہلک اوربہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کی صلاحیت دباؤ کا شکار ہے ، تشویشناک مریضوں کی تعداد گذشتہ برس جون کی نسبت 30 فیصد زائد ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ لاک ڈاؤن پرمجبور ہو سکتے ہیں ، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے،چند مزید پابندیاں لگائی گئی ہیں امید ہے نتائج مثبت آئیں گے۔گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سےایس او پی اور پابندیوں پرمشاورت کا عمل یقینی بنایا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے فضائی دفاع کی کامیاب کارکردگی اور ہوشیاری؛عربی میڈیا کی رپورٹ

🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: عربی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں ایران کے فضائی دفاع

یمنی انصاراللہ نے امریکہ کو کیا مشورہ دیا ہے؟

🗓️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی

ہمیشہ خطرہ مول لینے والے کی ہی جیت ہوتی ہے: وزیر اعظم

🗓️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ خطرہ

یوکرین کیا تھا اور کیا ہو گیا!

🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:   مسعود اسداللہی کا کہنا ہے کہ سرد جنگ اور سوویت

یورپی پارلیمنٹ نے سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کی صورتحال پر تنقید کی

🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ نے سعودی حکام کی جانب سے سعودی خواتین

سعودی ولی عہد کو اپنے قتل کا خطرہ

🗓️ 15 اگست 2024سچ خبریں: پولیٹیکو نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے

First-ever auction of AI-created artwork set for Christie’s gavel

🗓️ 14 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

جولان کی پہاڑیوں پر شامی فوج کا 8 سال بعد تسلط

🗓️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: خبر کے ذرائع نے جنوبی مغربی شام میں حوض الیرموک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے