صدر مملکت کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔امتیاز چوہدری نامی شہری نے صدر مملکت کے خلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ صدر مملکت آئین کے مطابق اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کو صدر مملکت کے عہدے کے لیے ان فٹ قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال اپریل میں بھی ایک شہری نے صدر مملکت کی اہلیت کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا جسے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مختصر سماعت کے بعد خارج کردیا تھا۔

درخواست میں ڈاکٹر عارف علوی کو آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عارف علوی کے کاغذات پر میرے 6 اعتراضات تھے، صدارتی الیکشن کے وقت عارف علوی انڈر ٹرائل ملزم تھے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ عارف علوی صدارت کے لیے اہلیت نہیں رکھتے تھے، اہلیت نہ رکھنے والے کو صدر بنانے کی وجہ سے ملک اس وقت بحران کا شکار ہے، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سیاسی جماعتیں کیا کر رہی ہیں یہ آپ کا مقدمہ نہیں ہے، آپ کے کاغذات نامزدگی پر تائید کنندہ کے دستخط نہیں تھے، آئینی تقاضا ہے تائید کنندہ، تجویز کنندہ رکن مجلس شورہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے، آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کی پیشکش کرنے اور حال ہی میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے سمیت متعدد معاملات پر صدر عارف علوی تنقید کی زد میں رہ چکے ہیں، سیاسی مخالفین کی جانب سے ان پر کئی بار بطور صدر اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔

گزشتہ برس مئی میں قومی اسمبلی میں گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر صدر مملکت کی جانب سے ’غیر آئینی مؤقف اپنانے‘ پر ان کے خلاف اکثریت ووٹوں سے قرارداد منظور کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اپنی ذمہ داریاں غیر جانبدار انداز میں سر انجام دیں۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن نے جنگ میں روسی فتوحات سے بچ کر مغربی ایشیا میں پناہ لی

?️ 18 جون 2022سچ خبریں:   رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے، ایک مصری سیاسی ماہر

افغان دارالحکومت میں دھماکہ اور فائرنگ

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل میں علمائے

ہیبرون کے جنوب میں صیہونی فوج کا حملہ

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:   ہیبرون کے جنوب میں واقع قصبے دورامیں صیہونی فوج کے

24 نومبر احتجاج: گرفتار 40 مظاہرین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

?️ 16 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی

غزہ میں صہیونی فوج کے نقصانات میں اضافہ

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں

لیبیا میں ایک اور تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 4 پاکستانیوں سمیت 11 لاشیں مل گئیں

?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب تارکین وطن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے:وزیر اعظم

?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر پٹرول

وزیراعظم نےآئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا

?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے آج (بروز پیر) انٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے