?️
اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت میں تبدیلی کی مبینہ سازش کی مکمل تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستانی عوام کو وضاحت دینے ، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے حالات پر مبنی شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے،ایک خودمختار ، غیور اور آزاد قوم کے وقار کو شدید ٹھیس پہنچی ، معاملے کی تفصیلی جانچ اور تحقیقات کی ضرورت ہے،چیف جسٹس معاملے کی تحقیقات اور سماعت کیلئے بااختیار عدالتی کمیشن قائم کریں۔
ایوان صدر سے جاری تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خط کا جواب دیا ہے جس میں صدر نے حکومت میں تبدیلی لانے کیلئے مبینہ سازش کی تحقیقات پر زور دیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر کی طرف سے بھیجی گئی سائفر کی کاپی پڑھی ، سائفر میں ڈونلڈ لو کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات کی باضابطہ سمری موجود تھی،سائفر کی رپورٹ میں مسٹر لو کے بیانات شامل ہیں جن میں خاص طور پر وزیر اعظم کے خلاف ‘عدم اعتماد کی تحریک’ کا ذکر کیا گیا ، سائفر میں تحریک کی کامیابی کی صورت میں ‘معافی’، ناکامی کی صورت میں سنگین نتائج کا بھی ذکر ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے دو اجلاسوں میں توثیق کی گئی کہ بیانات پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول اور صریح مداخلت کے مترادف ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بجا طور پر ڈی مارش جاری کیا ،دھمکیاں خفیہ اور ظاہر ا دونوں ہو سکتی ہیں ،اس خاص معاملے میں غیر سفارتی زبان میں واضح طور دھمکی دی گئی۔
صدر مملکت نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے خط میں دھمکی پر ممکنہ ردعمل اور اثرات کا ذکر کیا ، عارف علوی نے کہاکہ ایک خودمختار ، غیور اور آزاد قوم کے وقار کو شدید ٹھیس پہنچی ،معاملے کی تفصیلی جانچ اور تحقیقات کی ضرورت ہے ، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بہت سی سازشوں کی تحقیقات بے نتیجہ رہی ، صدر مملکت نے کہاکہ عالمی سطح پر بھی سازشوں کی تصدیق عشروں بعد خفیہ دستاویزات جاری کرنے کے بعد ہوتی ہے ، لمبے عرصے بعد خفیہ دستاویزات جاری کرنے تک ملکوں کو شدید نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے ،حالات و واقعات پر مبنی شواہد حاصل کرنے سے بھی معاملے کو انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے ، صدر مملکت نے کہا کہ عمران خان کا خط وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس کو بھیج رہا ہوں ،چیف جسٹس معاملے کی تحقیقات اور سماعت کیلئے بااختیار عدالتی کمیشن قائم کریں.
مشہور خبریں۔
کُرم میں امدادی قافلے پر پھر فائرنگ، ڈرائیور زخمی، حملہ آوروں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ
?️ 17 فروری 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اشیائے خور و
فروری
یورپ میں قرآن پاک کو بار بار جلانے کے واقعات کے پس پردہ مقاصد
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: گذشتہ میں شمالی یورپی ممالک جیسے سویڈن، ہالینڈ اور ڈنمارک
مارچ
وائٹیکر پیوٹن سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کو براہ راست رپورٹ کریں گے: وال اسٹریٹ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ
اگست
غزہ پر قبضہ کرنے کے لیے کئی سال درکار: اسرائیلی فوج
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی خبری سائٹ واللا نے صیہونی حکومت کے فوجی اہلکاروں
اگست
پاکستان نے حالیہ بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا، بازی ہی پلٹ دی، وزیراعظم
?️ 31 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے
مئی
سرکاری غداری اور مزاحمت کی استقامت کے درمیان فلسطین
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی میڈیا کے کارکن "سعید حسونہ” نے اس بات پر
مئی
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی سندھ میں سیلاب آج داخل ہونے کا امکان
?️ 6 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی
ستمبر
فلسطینی مجاہدین کا صیہونی قابضین کو اہم انتباہ
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ایک ذریعے نے غزہ کے الزیتون
فروری