🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطین کے صدر محمود عبّاس کو خط لکھا، جس میں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر متشدد حملوں پر اظہارِ تشویش کیا، اور فلسطینی صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدرمملکت نے حملوں میں شہید ہونے والوں کیلئے اظہارِ افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے فلسطینی صدر سے کہا کہ معصوم بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر آپ کے پاکستانی بہن بھائی آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اور پاکستان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور غیر قانونی اقدمات کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور اِنسانی اقدار کے خلاف ہیں، ہم فلسطینیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے، فلسطین کے حقوق کیلئے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور ایک آزاد، پائیدار اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کا حامی ہے، پاکستان 1967 سے قبل کی سرحد اور القدس شریف بطور فلسطینی دارلحکومت کا حامی ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی جانب سے میڈیا عمارت پر دہشت گردانہ حملہ جنگی جرائم کا سب سے بڑا ثبوت
🗓️ 16 مئی 2021(سچ خبریں) اسرائیلی فورسز نے غزہ سٹی میں مہاجر کیمپ پر اندھادھند
مئی
عمران اشرف سوشل میڈیا پر چھا گئے
🗓️ 29 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عمران اشرف اداکاری کی
اگست
خیبر پختونخوا: عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کیلئے اجلاس، خصوصی اقدامات کا فیصلہ
🗓️ 13 جنوری 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے
جنوری
وزیراعلیٰ پنجاب کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا انکشاف
🗓️ 25 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ٹک ٹاک پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے
دسمبر
’ایکس‘ پر پابندی ختم کی جائے، خواجہ سعد رفیق
🗓️ 18 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی
اپریل
اپنا حال بہتر بنانے کے لئے ماضی سے سبق لیں: وزیر اعظم
🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
دسمبر
غزہ جنگ کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ میں کیا چل رہا ہے؟
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: سی این این ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ
نومبر
غزہ کے ہسپتالوں پر قابضین کے محاصرے اور تجاوزات کا سلسلہ جاری
🗓️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:قابض فوج غزہ کے اسپتالوں کے خلاف اپنی جارحیت کو تیز
مارچ