صدر مملکت نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کردیا

?️

خیبر پختون خواہ:(سچ خبریں) صدرعارف علوی نے جے یو آئی (ف) کے رہنما حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختون خواہ تعیناتی کردی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا گورنر تعینات کردیا۔ صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کی سمری پر کی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حاجی غلام علی کا نام صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر خیبر پختونخوا مشتاق غنی اس وقت قائم مقام گورنر کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

سینیٹ کی ویب سائٹ کے مطابق حاجی غلام علی مارچ 2009 سے مارچ 2015 تک سینیٹر رہ چکے ہیں، اس کےعلاوہ وہ ستمبر 2012 سے ستمبر 2015 تک خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے رکن بھی تھے۔

حاجی غلام علی 2009 سے 2012 تک سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات اور نشریات میں بطور چیئرمین ہوگئے ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما حاجی غلام علی کو سال 2012 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ حاجی غلام علی، مولانا فضل الرحمٰن کے داماد فیاض علی کے والد ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد 11 اپریل 2022 کو پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما عمران اسمٰعیل بھی گورنر سندھ کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے۔

خیبر پختونخوا کے گورنر کا عہدہ گزشتہ کئی ماہ سے خالی تھا جس پر تقرر کے سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادی جماعتوں سے مشاورت بھی ہو رہی تھی۔

مشہور خبریں۔

صدر علوی نئے وزیراعظم سے حلف لینے کے اعزاز سے محروم رہیں گے

?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیاصدارتی انتخاب وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد

سیکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں کارروائیاں، متعدد دہشت گرد ہلاک، سیکڑوں گرفتار

?️ 21 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز کی مُلک بھر میں دہشت گردی کے

غزہ جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے لئے صہیونی کی بہانہ تراشیاں شروع

?️ 15 اکتوبر 2025غزہ جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے لئے صہیونی کی بہانہ تراشیاں

کرم تنازعہ کے حل کیلئے مشران نے معاہدے پر دستخط کردیئے

?️ 28 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ پاراچنار میں کرم تنازعہ کے

امریکہ اور اسرائیل جارحیت کو روکے بغیر صہیونی قیدیوں کی واپسی کے خواہاں

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی

پنجاب کے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو تبدیل کرنے کا امکان

?️ 6 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے پنجاب میں ایک بار

Five fintech sectors expected to grow fast in next five years

?️ 24 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں دلچسپ انکشافات سامنے آگئے

?️ 22 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے