صدر مملکت نے اہم بل پر دستخط کر دئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل 2021 اور نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 پر دستخط کر دیے خواتین سے متعلق بل کے تحت ان کے ملکیتی حقوق کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ انہیں ہراساں ہونے، زور زبردستی یا دھوکا دہی کا شکار ہونے سے بچایا جائے گا۔اسلام آباد سینئر سٹیزن بل 2021 کے تحت اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں ایکٹ 2020 کے سیکشن 5 میں ترمیم کی گئی ہے۔بل میں کہا گیا ہے کہ ‘یہ شکایت کے مؤثر اور تیز کے ازالے کا طریقہ فراہم کرتا ہے جس کے تحت اگر کسی خاتون کو ان کے ملکیتی حقوق یا جائیداد کا قبضہ نہ دیا جارہا ہو اور اس متعلقہ جائیداد کے حوالے سے عدالت میں کوئی کیس زیر التوا نہ ہو تو وہ محتسب کو درخواست دے سکتی ہیں’۔

درخواست کے ابتدائی جائزے کے بعد محتسب، متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے 15 روز میں رپورٹ طلب کرے گا اور ریکارڈ کے جائزے کے بعد فیصلہ سنائے گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ ‘محتسب، شکایت گزار اور ان کے مخالفین سے بھی اعتراضات طلب کرے گا اور 60 روز میں سماعت مکمل کرنے کا مجاز ہوگا’۔

نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 درست سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے کیونکہ اس میں خواتین کے جائیدادوں سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے وقت کی پابندی لگادی گئی ہے۔

یہ مشاہدہ کیا جاتا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 23 میں تمام شہریوں کے ملکیتی حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے لیکن خواتین کو اپنا یہ حق حاصل کرنے کے لیے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسلام آباد سینئر سٹیزن بل 2021 کے تحت بزرگ افراد کے لیے سینئر سٹیزن کونسل اور دارالشفقت’ (اولڈ ایج ہوم) کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

60 سال سے زائد عُمر کے افراد سینئر سٹیزن کارڈ کے اہل ہوں گے، بزرگ شہریوں کو میوزم، پارکس اور لائبریری جیسی سہولیات مفت حاصل ہوں گی۔انہیں علاج معالجہ کی سہولیات، ادویات پر رعایت، علیحدہ کاؤنٹر اور علیحدہ وارڈز کی سہولیت مہیا کی جائے گی۔

بزرگ افراد کو فضائی اور ریلوے کے سفر پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ مستحق اور اہل بزرگ افراد کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

بیانیے کے ذریعے انتخابات سے پہلے ہی اداروں کو متنازع بنایا جا رہا ہے، راجا پرویز اشرف

?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز

ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری

?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے انعقاد

 غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی حملوں کے شہداء کی تعداد 56 ہزار

 اسرائیل کا ریڈ کراس کو فلسطینی قیدیوں سے ملنے سے روکنا جنگی جرم ہے

?️ 30 اکتوبر 2025 اسرائیل کا ریڈ کراس کو فلسطینی قیدیوں سے ملنے سے روکنا جنگی

امریکی یونیورسٹیوں میں مسلح تشدد کا تسلسل / انڈیانا یونیورسٹی میں 9 افراد زخمی

?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں: امریکہ کی یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی مراکز میں مسلح تشدد

سعودی عرب میں پھانسیوں کی تعداد دوگنی

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا کہ 2022 کے پہلے چھ

سیکیورٹی آپریشنز کا مقصد پاکستانی شہریوں کو ٹی ٹی پی سے تحفظ فراہم کرنا ہے، دفترِ خارجہ

?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترِ خارجہ نے جمعے کے روز کابل میں

چیف جسٹس تحقیقات کیلئے آزاد پینل تشکیل دیں کہ توڑ پھوڑ کے پیچھے کون تھا، عمران خان

?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے