?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے صحت کے اخراجات اب لوگوں کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے، صحت کارڈ پروگرام کے بعد لوگوں کی صحت کے اخراجات مکمل طور پر حکومت اٹھا رہی ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صحت کے اخراجات اب لوگوں کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہو گئی ہے۔فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ 45 دنوں میں پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے 10 لاکھ تک سالانہ علاج کا اہل ہو گا۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو صحت کارڈ کے حصول کیلئے ضروری شرائط بتادیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا تیزی سے جاری ہے ، صحت کارڈ کے حصول کے لئیے نادرا میں رجسٹر ہونا لازمی ہے ، بچوں کا نادرا میں اندراج ہونا بھی ضروری ہے ، نادرا میں رجسٹر ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کارڈ سہولت کے لیے ہم نے ایک موبائل ایپ بھی بنائی ہے ، جس کے ذریعے عوام کو تمام معلومات مل سکیں گی کیوں کہ پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ، صحت کارڈ کے لیے نادرا کے دفاتر سے رابطہ کیا جائے ، اگر کسی فرد کا شناختی کارڈ نہیں بنا تو وہ لازمی بنوالیں اور جن افراد کے بچے ہیں وہ اپنے بچوں کا ب فارم ضرور بنوائیں۔
مشہور خبریں۔
پوسٹل پیکج میں کٹی ہوئی انگلی!
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبارValeurs actuelles نے فرانسیسی سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے
جولائی
میکرون یورپی یونین سے پیرس کے اخراج کے خواہاں
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: ایک رپورٹ میں روسی اسپوٹنک نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون
جون
ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی
?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس میں اسلام آباد
جون
غزہ اسپتال پر صیہونی بمباری پر روس کا ردعمل
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ غزہ کے ایک
اکتوبر
کیا امریکہ ایران کے ساتھ اختلافات کو ختم کرے گا ؟
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے جمعرات کو
اپریل
صیہونیوں کے ہاتھوں اردنی پارلیمنٹ رکن گرفتار
?️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں
اپریل
نائجیریا میں داعش کے 100 دہشت گرد دریا میں ڈوبے
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: نائیجیریا کے فوجی اور مقامی ذرائع نے آج منگل
ستمبر
لبنان اور یمن صہیونی دشمن کے خلاف متحد ہیں: صنعا
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: دمشق میں یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے استقامت اور
مئی