?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی اطہر متین کے قتل پر شدید ردعمل کا اظہار اور شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کردی۔دیگر وفاقی وزراء نے بھی اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعظم نے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کردی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کےبہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کراچی میں امن عامہ کی بگڑتی صورتحال شدید تشویش کا باعث ہے، سندھ میں جان و مال کےتحفظ میں سنجیدگی کافقدان جرائم کی حوصلہ افزائی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ میں حکمرانوں کو ہوش میں آنے کیلئے مزید کتنے خون درکار ہیں،سندھ حکومت فوری قاتلوں کاسراغ لگائے ،کٹہرے میں کھڑا کرے، اطہر متین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔وفاقی وزیر علی زیدی کا بھی واقعے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کراچی میں بڑھتےواقعات سندھ پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، امن و امان کی فضا کو خراب کرنیوالے سخت سزاؤں کےمستحق ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ صحافی اطہرمتین کےقتل کی خبرسن کرانتہائی افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ خاندان اورعزیز و اقارب کوصبرجمیل عطافرمائے، سندھ حکومت فوری طور پرقاتلوں کو گرفتارکرے۔وزیرمملکت فرخ حبیب نے بھی صحافی اطہرمتین کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اطہرمتین کےجاں بحق ہونےپرافسوس ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اطہرمتین کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا۔
مشہور خبریں۔
شاہ محمود قریشی نے ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کی
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں ایران کے
اپریل
ٹرمپ کی پالیسیاں؛معاشی بحران اور جغرافیائی خطرات
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی سیاسی تجزیہ کار اور نجاح محمد علی نے ٹرمپ
اپریل
سپریم کورٹ آف پاکستان میں فل کورٹ بنانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
?️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب
جولائی
امریکہ میں بجلی بحران کا خطرہ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں مسائل کی ایک سیریز نے بجلی کی کمپنیوں
جولائی
بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس
مئی
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 13 ریڈ لائنز کی خلاف ورزی کی
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل نے ان 12 سرخ لکیروں کی خلاف ورزی کی
دسمبر
نیوز ویک کے نقطہ نظر سے ابراہیم رئیسی کے دورہ بیجنگ کی اہمیت
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:اس اشاعت نے آج ایران کے صدر کے دورہ چین کے
فروری
شمالی غزہ میں مہاجرین کی واپسی فلسطینی قوم کی فتح ہے:حماس
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شمالی غزہ میں فلسطینی مہاجرین کی
جنوری