?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ ہو چکا ہے اب اُن کے پاس دو آپشن ہیں، اپیل کرلیں یا پناہ حاصل کرلیں تاہم نوازشریف کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے اس لیے انہیں واپس آنا چاہیئے ، باہر کی کیا زندگی ہے ، لیڈر وہ ہوتا ہے جو ملک میں جیتا اور مرتا ہے ، اقتدار میں ہوں تو بھڑکیں مارتے ہیں، اقتدار سے اتر جائیں تو ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی نے بیان دیا تھا کہ شہباز شریف کو گرفتار کیا تو قیامت آجائےگی ، اس ملک میں بھٹو پھانسی لگ گیا لیکن چڑیا نہیں پھڑکی ، سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو جب پھانسی ہوئی تو کچھ بھی نہیں ہوا ، نواز شریف بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں ہیں۔خیال رہے کہ علاج کی غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو
اس وقت زبردست دھچکا پہنچا جب برطانوی حکومت نے نواز شریف کو اپنے ملک میں مزید قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا کیوں کہ نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی جس میں قائد ن لیگ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چوں کہ وہ بیمار ہیں ، لہذا نہیں علاج مکمل ہونے تک برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دی جائے تاہم اس کے جواب میں برطانوی حکومت کے متعلقہ ادارے نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کی ویزہ توسیع درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں چند روز کے اندر ملک چھوڑنے کی تلقین کردی ۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری 2021 کو ایکسپائر ہو چکا ہے ، اس لیے انہیں کسی دوسرے ملک کا سفر کرنے کیلئے بھی حکومت پاکستان کی اجازت درکار ہے ، حکومت پاکستان کی اجازت کے بغیر نواز شریف برطانیہ سے کسی دوسرے ملک نہیں جا سکتے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں گواہ پر وکلائے صفائی کی جرح مکمل
?️ 6 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان
جنوری
غزہ میں قتل عام کی تفصیلات
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں موت اور تباہی کے ہولناک مناظر اس بات
نومبر
قطر کے وزیر خارجہ نے عمران خان سے ملاقات کی
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے قطر کے نائب وزیراعظم اور
ستمبر
الیکشن کمیشن نے مفتاح اسمعیل کی درخواست قبول کر لی
?️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے-249 کے ضمنی
مئی
بریکس کی اقتصادی بالادستی کا آغاز
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت قومی محاذ کے
اکتوبر
کورونا: مزید 120 افراد جاں بحق ،4000 سے زائد نئے کیسز رپورٹ
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں عالمی
مئی
صیہونی قبرستان سے فلسطینی خواتین قیدیوں کی کہانی
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: عبلہ سعدات اور خالدہ جرار دو فلسطینی خواتین قیدی ہیں
فروری
اسرائیل کی 5 بڑی یونیورسٹیوں کے صدور کا نیتن یاہو کو خط لکھا،غزہ کا محاصرہ ختم کرو
?️ 28 جولائی 2025اسرائیل کی 5 بڑی یونیورسٹیوں کے صدور کا نیتن یاہو کو خط
جولائی