?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شہریار آفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ، پی ٹی آئی کے منحرف رکن باسط بخاری چیئرمین کشمیر کمیٹی منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے نتیجے میں شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے فارغ قرار دے دیے گئے ، اس مقصد کے لیے تحریک عدم اعتماد پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن نواب شیر وسیر نے پیش کی اور موقف اختیار کیا کہ شہریار آفریدی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کام نہیں کر رہے۔
بتایا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حق میں 16 اراکین نے ووٹ دیئے ، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ کوئی رکن اجلاس میں شریک نہ ہوا ، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اجلاس میں موجود نہیں تھے جب کہ شہریار آفریدی نے تاحال بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ شہریار آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیر وسیر نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کے لیے باسط بخاری کا نام تجویز کیا ، کمیٹی اراکین نے باسط بخاری کے نام کی تائید کی اور پی ٹی آئی کے منحرف رکن باسط بخاری چیئرمین کشمیر کمیٹی منتخب ہوگئے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی 13 مئی 2020ء کو اس وقت پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے جب فخر امام نے وفاقی وزیر بننے کے بعد چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ان کی جگہ شہریار آفریدی کو پارلیمانی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر میں شامل کیا گیا اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس میں شہریار آفریدی کو چیئرمین منتخب کیا گیا تاہم اس دوران اپوزیشن ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔


مشہور خبریں۔
وادی تیراہ میں خواتین اور بچوں سمیت21 افراد کی اموات پر عوام میں غم و غصہ
?️ 23 ستمبر 2025وادی تیرہ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں
ستمبر
سعودی عرب میں پھانسیوں کی تعداد دوگنی
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا کہ 2022 کے پہلے چھ
اگست
ڈالر کی اونچی اڑان جاری
?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی
ستمبر
حماس کا ثالثوں سے اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں جاری صیہونی مظالم
مارچ
شام کے خلاف صیہونی جارحیت
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے چند گھنٹوں کے
دسمبر
اولمرٹ: غزہ میں جنگ بند ہونی چاہیے
?️ 21 مئی 2025سچ خریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے ایک بیان
مئی
احمد علی اکبر طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار
?️ 25 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف ڈراما پری زاد کے نامور اداکار احمد علی
مارچ
عمان کا اسلامی اور عرب ممالک سےغزہ کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں:شیخ احمد الخلیلی، مفتی اعظم سلطنت عمان، نے اعلان کیا ہے
جولائی