شہدائے اے پی ایس نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا

وزیر اعلی

🗓️

لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اے پی ایس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔شہدائے اے پی ایس نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔16دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتارہے گا اورقوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی پر اپنے پیغام میںوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اورپرامن پاکستان کی بنیاد رکھی۔ محفوظ اور پر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے۔ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوںنے کہا کہ شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔پوری قوم آج آرمی پبلک سکول پشاورکے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ شہداء اے پی ایس کی عظیم قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن رد الفساد کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے:  وزیراعظم

🗓️ 17 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ

 کیا انگلینڈ اور امریکہ کے درمیان معدنی معاہدے پرسمجھوتا ہوگا ؟

🗓️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: Tagus Shaw اخبار کے مطابق، برطانوی حکومت نے اعلان کیا

حکومت صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے

🗓️ 3 جنوری 2022فیصل آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے

صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ بینک میں لوٹ مار

🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے صیہونی حکومت کے فوجی عناصر کے

اکسیوس کا ریاض-تل ابیب سمجھوتے کے لیے خود مختار تنظیم کی گرین لائٹ کے بارے میں دعویٰ

🗓️ 1 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی

مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکی ہے

🗓️ 21 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب مقبوضہ

کابل ایئرپورٹ حملے کے بارے میں پینٹاگون کا جھوٹ

🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:کابل ایئرپورٹ پر داعش کے خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم

🗓️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے