شہبازشریف کی بارشوں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کو مزید بڑھانے اور تیز تر کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہوں خصوصاً شاہراہ قراقرم اور ناران، بابوسر، چلاس شاہراہ پر بحالی کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ جو مسافر شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں انہیں رہائش ، خوراک سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے روک تھام کے لئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کے آنے والے سپیلز کے لئے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ادارے مل کر لائحہ عمل بنائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ شہری سیلاب سے بچاؤ کے لئے میونسپل ادارے نکاسی آب اور سیوریج کے بہترین اقدامات کریں۔ وزیراعظم نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا، وزیراعظم نے حادثات اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا کی۔

مشہور خبریں۔

عمران خان سے کہا جا رہا ہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی واقعات پر معافی مانگیں ، علیمہ خان

?️ 4 جون 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ

امریکی ایلچی نے یمنی انصار اللہ کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد ایران پر الزام لگایا

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں یمنی انصار اللہ

رفح پر اسرائیل کا حملہ مصر کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ 

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے ہفتے کے روز میونخ

حماس کو تباہ کرنا ناممکن

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی

ترکی کی حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیش کش

?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ترکی کے صدر کی جانب سے صیہونی حکومت

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ

?️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کہا ہے کہ

پابندیوں کا سخت جواب دیں گے:روس

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے عائد

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ معاہدے طے پاگئے

?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے مابین کابل میں ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے