اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیر اعظم عمران کے گھر کے خرچے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین کے بیان کو بالکل جھوٹا اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ جسٹس وجیہہ الدین نے کہا کہ جہانگیر ترین کے لوگ عمران خان کو 50 لاکھ ماہانہ دیتے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے کہا کہ ‘ریکارڈ کی درستی، جسٹس وجیہہ الدین کا چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کے خرچے سے منسلک بیان بالکل جھوٹا اور غیر منطقی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘جو بھی عمران خان کو جانتا ہے وہ ان کی خود داری اور دیانت داری کو جانتا ہے، وجیہہ صاحب پارٹی سے ہٹائے جانے کے دکھ میں اکثر ایسے غیر منطقی بیان دیتے رہتے ہیں’۔
شہباز گل نے کہا کہ ‘ایک طرف یہی لوگ جانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عمران خان چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا اور دوسری طرف یہ بتا رہے ہیں کہ عمران خان کے گھر کا خرچہ 30 لاکھ تھا پھر 50 لاکھ ہو گیا’۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ‘کیا یہ لوگ پاگل ہیں یا دوسرں کو پاگل سمجھتے ہیں، خان کو عزت الله نے دی ہے، ایسے جھوٹوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا’۔
قبل ازیں روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کےسابق رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ‘یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ عمران خان کوئی دیانت دار آدمی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان کی صورت حال یہ ہے کہ انہوں نے سالہاسال سے کبھی اپنا گھر خود نہیں چلایا، ابتدا کے اندر جہانگیر ترین والے لوگ 30 لاکھ روپے ماہوار دیا کرتے تھے، ان کا گھر چلانےکے لیے، پھر یہ ہوا کہ 30 لاکھ کے اندر نہیں چلے گا اور 50 لاکھ ماہوار وہاں دینا شروع کردیا’۔
جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ ‘اب ان کے پاس گاڑی ہو فیول سے بھری ہوئی ہونی چاہیے، ان کی جیب میں پیسہ ہو نہ ہو دوسرے سارے لوگ ادا کرنے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے والے ہوں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پی ٹی آئی میں ہمارے ایک ساتھی تھے، جنہوں نے کہا کہ وہ شخص جس کے جوتے کے لیس بھی اپنے نہیں ہیں، وہ اپنے آپ کو ایمان دار کیسے کہہ سکتا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘تو یہ مالی نوعیت کی جو بدعنوانیاں ہیں، یہ مت سمجھیے کہ وہ کوئی دیانت دار آدمی ہے، اس طرح کے بہت سارے لوگ تھے جو پارٹی میں فنڈنگ کیا کرتے تھے، بہت سارے ادارے تھے جو پارٹی میں فنڈنگ کیا کرتے تھے’۔جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ ‘یہ پیسے جن کا میں نے تذکرہ کیا ہے وہ تو بنی گالا چلانے کے لیے آتے تھے، گھر چلانے کے لیے آتے تھے، یہ پارٹی فنڈنگ کی بات نہیں ہورہی ہے یہ الگ چیز ہے’۔
مشہور خبریں۔
محمد بن سلمان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سر فہرست
نومبر
گزشتہ ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف 260 انتظامی وارنٹ گرفتاری جاری
فروری
ایف بی آئی ٹرمپ کے کچھ حامیوں کے گھروں کی تلاشی لینے ک خواہاں
ستمبر
مخصوص نشستوں پر کامیاب 76 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان
مئی
اسرائیل کی موجودہ صورتحال صیہونی میگزین کی زبانی
جولائی
کیا یمن اور امریکہ کے درمیان باقاعدہ جنگ ہونے والی ہے؟
دسمبر
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کا دورہ روس کا دفاع
مئی
جرمنی میں ہسپتال بند ہونے کا خطرہ
اکتوبر