شہباز شریف 2 روزہ دورہ پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبے ایئر پورٹ پر پُرتپاک استقبال

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسولزادہ (Kokhir Rasulzoda)، تاجک نائب وزیر خارجہ شریفزادہ فرخ حمدین، پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریفزادہ اور تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور نے وزیراعظم کا پُر تپاک استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق دو روزہ دورہ تاجکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف تاجک صدر امام علی رحمان (Emomali Rahmon) سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس میں وزیراعظم تاجک صدر سے پاکستان اور تاجکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کریں گے ۔

ملاقات میں وزیراعظم جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اس دورے میں گلیشیرز کے تحفظ پر دوشنبے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں وزیراعظم شرکاء کو ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات اور ماحولیاتی تبدیلی سے تحفظ اور گلیشیرز کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

بین الاقوامی نظام کی تبدیلی سے مسئلہ فلسطین پر مثبت اثرات

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:   حماس کے خارجہ تعلقات کے دفتر کے سربراہ موسیٰ ابو

پاکستانی میڈیا واشنگٹن کی حمایت حاصل کرنا کیوں چایتا ہے ؟

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: پاکستانی میڈیا آؤٹ لیٹ ڈراپ سائٹ نیوز نے اطلاع دی

آسٹریلیا کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے خوف سے صیہونی پریشان

?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:آسٹریلیا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی حکومت کا

لبنانی حکام کے ساتھ امریکی اور عرب سفیروں کی ملاقات کی تفصیلات؛ واشنگٹن دھمکی آمیز موقف سے پیچھے ہٹ گیا

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنانی ذرائع نے گذشتہ چند دنوں کے دوران عرب اور

سڈنی میں امریکی قونصل خانے کی تباہی

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: سڈنی میں امریکی قونصل خانے کی عمارت میں گزشتہ نصف

اقوام متحدہ کا اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ غزہ میں امداد تقسیم کرنے سے انکار

?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اسرائیل اور امریکی کمپنیوں کے ساتھ مل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ایس او پیز طے، 3 فوکل پرسنز مقرر

?️ 30 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں

ماسکو کا یورپ پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے؛ دھمکی دی گئی تو ہم جواب دیں گے: لاوروف

?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے تازہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے