?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتوں پر فریقِ ثالث کے ذریعے آڈٹ پر اتفاق کرتے ہوئے عید الضحیٰ تک قیمتوں میں عارضی کمی کا فیصلہ کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرصدارت چینی کی قیمتوں اور فراہمی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شوگر ملز مالکان اور دیگر متعلقہ فریقین نے شرکت کی۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیداوار کی لاگت میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے وزارت اور مل مالکان باہمی رضامندی سے ایک فریقِ ثالث آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کریں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ اقدام مستقبل میں چینی کی قیمتوں کے تعین کو شفاف، منصفانہ اور اعداد و شمار کی بنیاد پر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آڈٹ کی رپورٹ اور باہمی مشاورت کی روشنی میں عید کے بعد چینی کی نئی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق حکومت کا شفاف قیمتوں کے تعین کے لیے بڑا اقدام ہے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے شوگر ملز نےمثبت ردعمل دیا جب کہ چینی کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول کے لیے مضبوط اقدامات جاری ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ مصنوعی مہنگائی کے سدباب کے لیے وزارت متحرک ہے، عوامی مفاد کے لیے حکومت اور صنعت کاروں میں مشاورت جاری ہے۔
وفاقی وزیرِ نے شوگر ملز کی جانب سے عیدالاضحیٰ تک چینی کی ایکس مل قیمت میں عارضی کمی کے اعلان کو سراہا اور اسے صارفین کو فوری ریلیف دینے کی مثبت کاوش قرار دیا۔
رانا تنویر حسین نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ شفافیت، منصفانہ قیمتوں اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان مسلسل مشاورت اور ہم آہنگی ضروری ہے تاکہ غذائی تحفظ کو برقرار رکھا جا سکے اور مصنوعی مہنگائی کا سدباب کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت تمام ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے استحکام کے لیے فعال پالیسی سازی، اسٹیک ہولڈرز سے رابطے اور منڈی کی نگرانی کے عمل کو جاری رکھے گی۔
مشہور خبریں۔
پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ طلب
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے
اپریل
شاباک کا سربراہ مجرم اور جھوٹا ہے ، اسے جیل جانا چاہیے:انتہاپسند صیہونی سیاستدان
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق انتہاپسند وزیر برائے داخلی سلامتی ایتمار
مارچ
سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے بارے میں اہم بیان
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حالات
فروری
چین کے خلاف تجارتی جنگ میں امریکہ کو مکمل شکست
?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر کی جانب سے چین کے خلاف چلائی جانے
فروری
کیا یمن کو دوسرا شام بنایا جا سکتا ہے؟
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی نیشنل سیلف ریسکیو گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے سعودی
جنوری
امریکا کو فوجی اڈے دینے سے عمران خان کے انکار کی اہم وجوہات
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے فوجی اڈوں کی درخواست
جون
پیپلزپارٹی نے ابھی تک وفاقی وزارتیں لینے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔
?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) پاکستان پیپلزپارٹی نے نئی حکومت میں صدر کے
اپریل
ایک طرف امن کی باتیں اور دوسری طرف شدید بمباری
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مزاحمتی قوتوں کی مأرب محاذ پر بڑے پیمانے پر پیش
مارچ