?️
اسلام آباد (سچ خبریں) شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا، حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے مشیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل عامرکیانی نےدستخط کےبعد شوکت ترین کو ٹکٹ جاری کیا، شوکت ترین خیبر پختونخواہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنانے کے لیے انہیں سب سے پہلے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے انہیں سینیٹر بنوانے کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے دستخط کے بعد ٹکٹ جاری کیا۔
شوکت ترین خیبر پختونخواہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے۔ جس کے لیے مشیر خزانہ کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کی جمع کروانے کی کل آخری تاریخ ہے اور شوکت ترین کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جب کہ سینٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ نے سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخواہ کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 دسمبر 2021 تک ہے، 11 دسمبر کو کاغذات جمع کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اختیار ولی نے کہا کہ شوکت ترین پر اعتراضات جمع کروائیں گے کیوں کہ سینٹ امیدوار صوبے سے باہر کا کیسے ہوسکتا ہے اور کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد یہ اعتراضات جمع کروائیں گے جب کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
مسئلہ فلسطین، مغربی ممالک کی دہشت گردی اور عرب ممالک کی خیانت
?️ 16 اپریل 2021(سچ خبریں) جب بھی فلسطین کی بات ہوتی ہے تو اذہان میں
اپریل
کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کا مودی کے خطاب پر سخت ردعمل
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ
مئی
مغربی ممالک یوکرین کے لیے پریشان ہیں:نیٹو کے سابق کمانڈر
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:نیٹو اتحاد کے ایک سابق کمانڈر کا کہنا ہے کہ روسی
مئی
درفشاں کو کیسے پتا چلا کہ لوگ ان کی ہاٹ تصاویر تلاش کرتے رہتے ہیں، فاطمہ آفندی
?️ 6 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ فاطمہ آفندی نے سوال اٹھایا ہے کہ
جون
یوکرین کو موت کے منھ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ یوکرین کو مزید 1.3 بلین ڈالر کا اسلحہ پیکج
جولائی
میرا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے، جسٹس (ر) شاہد جمیل
?️ 22 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ سے استعفیٰ دینے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد
فروری
تل ابیب میں سینکڑوں صیہونی بے گھر ہو گئے
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب میں
جون
کرپشن کو ختم کرنے کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
?️ 27 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اداروں
جنوری