شمالی وزیرستان: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

🗓️

شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق میر علی کے علاقے عیدک میں چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شہید ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس اہلکاروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

مشہور خبریں۔

وزیرداخلہ کا الیکشن سے پہلے تیسری لیگ وجود آنے کا دعویٰ

🗓️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا

ہم نے صیہونی حکومت کی گہرائی کو نشانہ بنایا: حماس

🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:اسماعیل رضوان نے جو حماس کے رہنماوں میں سے ایک ہے،

خداکا واسطہ مخلوط حکومت کانام نہ لیں، ایک جماعت کو پورامینڈیٹ ملنا ضروری ہے، نوازشریف

🗓️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم

اسرائیل یمن میں لبنان کے منظر نامے پر عمل درآمد کیوں نہیں کر سکتا؟

🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے امریکہ اور انگلینڈ کے ساتھ مل کر

حیفا پر خوفناک حملے کا منظر نامہ

🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ حیفا پر کسی

عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

🗓️ 5 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل

آٹھ سال بعد سعودی اتحاد صنعاء میں؛سویلین طیارے سے

🗓️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ساتھ مذاکرات کے لیے سعودی وفد

انڈیا نے بھی یوکرینی صدر سے منھ پھیر لیا

🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے