شمالی وزیرستان میں قبائلی افراد کا حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم

?️

شمالی وزیرستان: (سچ خبریں)شمالی وزیرستان میں عثمان زئی قبیلے کے افراد نے سیاسی جماعتوں پر مشتمل وزیر اعظم کے تشکیل کردہ 16رکنی سیاسی کمیٹی سے کامیاب مذاکرت کے بعد بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا ختم کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی سربراہی میں پینل تشکیل دیا گیا، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین، قومی وطن پارٹی کے رہنما سکندر شیر پاؤ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اختر ولی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عطا الحق قاسمی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل تھے۔

کمیٹی کے ارکان نے میرعلی کے قریب عیدک گاؤں کا دورہ کیا جہاں عثمان زئی قبیلے کے عمائدین نے قبائلی ضلع میں ٹارگٹ کلنگ اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا تھا، انہوں نے مدرسہ نظامیہ میں قبائلی عمائدین سے بات چیت کی۔

عثمان زئی قبیلے کے عمائدین نے کمیٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا احتجاج دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا۔

مظاہرین ضلع بھر میں سڑکوں کی بندش ختم کردیں گے جبکہ انہوں نے یوم آزادی بھی ملی جوش و جذبے سے منانے کا عزم ظاہر کیا۔

قبل ازیں عثمان زئی قبیلے نے 14 اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔

اکرم درانی نے صحافیوں کو بتایا کہ شمالی وزیرستان کے قبائل کے تمام مسائل کو وزیراعظم کے سامنے رکھا جائے گا اور 15 دنوں کے اندر ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرستان کے لوگ بہت محب وطن ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے ضلع میں ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی ایران کو اقتصادی تعاون بڑھانے کی تجویز

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: ایک رپورٹ میں بلومبرگ نے تہران کے ساتھ اقتصادی تعاون

مغرب G20 اجلاس کی ترتیب کو تبدیل کرنے میں ناکام رہا

?️ 11 ستمبر 2023سچ  خبریں: روسی وزیر خارجہ نے یوکرین میں جنگ، ماسکو اور یریوان

فلسطین کی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے:یمنی عہدیدار  

?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے واضح کیا

شہید حسن نصراللہ اور شہید صفی الدین کی تشییع جنازے میں رکاوٹیں ڈالنے والے پس پردہ عناصر بے نقاب

?️ 25 فروری 2025سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی بلاک کے رکن حسن

بی ڈی ایس تحریک کی اردن کار ریس میں اسرائیل کی شرکت کی مذمت

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیل بائیکاٹ تحریک نے اردن میں ہونے والی کار ریس میں

پاکستان میں موجود امریکی فوجیوں کے بارے میں وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان سے آنے والے

امریکہ نے روس پر پابندیاں لگا کر غلطی کی: گلوبل ٹائمز

?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں:   روس کو سزا دینے اور اس پر پابندیاں لگانے کے

صحافیوں، ججز سمیت سب کیلئے یہی پیغام ہے جھوٹ بولنا چھوڑدیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

?️ 23 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے