شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا

?️

وزیرستان:(سچ خبریں)قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس میں کم از کم 10 جوان زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ قافلہ میرعلی سے ضلعی ہیڈکوارٹرز میران شاہ جا رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔یہ حملہ میرالی میں کھادی مارکیٹ کے قریب کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے قافلے پر خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 10 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

قبل ازیں ایک پولیس اہلکار نے بتایا تھا کہ حملے میں 15 اہلکار زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے 3 اہلکار شدید زخمی ہیں جنہیں بنوں گیریژن کے ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری رہا۔

مکینوں نے بتایا کہ میرعلی میران شاہ روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز پر ہونے والا یہ دوسرا خودکش حملہ تھا۔

اس سے قبل 30 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں دو فوجی اور دو بچے زخمی ہوئے تھے۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہی تھی جس نے غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کا اعلان کر رکھا تھا۔

ادھر 2 روز قبل قبائلہ ضلع کے علاقے غلام خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شدت پسند داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی جانب سے اسلووینیا کے راستے یوکرین کو ہتھیار فراہم

?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:   Yediot Aharonot نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ

امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے

?️ 29 نومبر 2025 امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے

الوداع افغانستان، ہم جارہے ہیں لیکن جاتے جاتے بھی دہشت گردی پھیلا کر جائیں گے

?️ 2 جون 2021(سچ خبریں) امریکا نے اگرچہ شدید ذلت و خواری، بے بسی اور

لاہور کے مختلف علاقوں میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے، 4 ملزمان ہلاک

?️ 7 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ

غزہ کی جنگ کو وسعت دینے سے اسرائیل پر 15 ارب شیکل کا اضافی بوجھ

?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخباراتی ذرائع کے مطابق، غزہ پٹی میں جنگ کو

کیا واقعی صیہونی قابضین کا خاتمہ ہونے والا ہے؟

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے بدھ کے

شرم الشیخ اجلاس میں پشینیان کے ساتھ ٹرمپ کا توہین آمیز سلوک

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: شرم الشیخ میں مذاکرات کے لیے آرمینیائی وزیر اعظم کی

جرمن ٹریڈ یونین کی نئی ہڑتال کی کال

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کی ریاست بائرن میں وردی ٹریڈ یونین نے مزدوری کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے