شمالی وزیرستان: فورسز کا آپریشن، پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاک

?️

شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 6 فروری کو کیے گئے آپریشن میں پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہوگیا۔

مارے گئے افغان شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوئی جو افغان صوبے خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ افغان شہری ہونے کے ناطے اس شخص کی لاش لینے کے لیے عبوری افغان حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گی۔

یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں افغانستان کے صوبے بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا، ہلاک دہشت گردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن سمیت ایم 16 اے 4 اور ایم 24 اسنائپر رائفلز بھی برآمد ہوئی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ بادغیس کے گورنر کے ہلاک کیے جانے والے بیٹے کی شناخت بدر الدین عرف یوسف کے نام سے ہوئی، افغان حکام بدر الدین عرف یوسف کی لاش لینے سے بھی انکاری ہیں، پاکستان نے کئی بار افغان حکام کو لاش وصولی کا کہا ہے لیکن افغان سائیڈ سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران PJAK کو ایران کے شدید دھچکے کے بارے میں ترکی کا بیان

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے ایک مقامی نشست میں کہا

4 آزاد فلسطینی خواتین کی زندگی کی کہانی

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: سمیر ابونعمہ کو 1986 میں گرفتار کیا گیا تو وہ 26

ارجنٹائن کے نئے صدر کون ہیں؟

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ارجنٹائن کے نئے صدر کا عام طور پر امریکہ کے

شامی صدر کا مجرمین اور مخالفین کے لیے اہم اعلان

?️ 3 مئی 2021سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے ایک حکم نامہ جاری کیا

شام میں انسانی تباہی کا ذمہ دار کون

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مندوب کا کہنا ہے کہ مغربی

تانزانیا کے صدر سامیا سولو حسن مسلسل تیسری مدت کے لیے برسراقتدار

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:  تانزانیا میں انتخابی تشدد کے چند دن بعد صدارتی الیکشن

خدا کے گھر کے پاس بیٹھ کر معصوم بچوں کے قاتل سے ملنے کو بے چین

?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:باخبر اماراتی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے ایک

”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری

?️ 3 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے