?️
خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان مین سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، جو سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی میں سرگرم تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے اقدام کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کرنے کا اظہار کیا۔
شمالی وزیرستان میں دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا واقعہ ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب ملک بھر میں اور خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائی میں اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ برس نومبر میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے سیزفائر ختم کرنے کے اعلان کے بعد ہوا ہے۔
خیال رہے کہ 14 فروری کو ضلع شمالی وزیرستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ٹیم نے خود پر حملہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے 3 فروری کو بتایا تھا کہ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔
اس سے قبل 29 جنوری کو ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔
اسی طرح 3 دسمبر2022 کو شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف ہائی پروفائل کارروائیوں میں ملوث تھا، اس کے ساتھ وہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے متعدد مقدمات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو انتہائی مطلوب تھا۔
قبل ازیں 30 نومبر کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان شہید ہوگیا تھا۔
مشہور خبریں۔
پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کا جنسی استحصال، 292 پادریوں نے سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا
?️ 29 جون 2021پولینڈ (سچ خبریں) پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال
جون
یوکرین کے خلاف معلوماتی جنگ میں پیوٹن کی ہار: برطانیہ
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں: برطانوی حکومت کی سیکورٹی اور سائبر انٹیلی جنس ایجنسی جاسوسی
اگست
کیا ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے چلے جانے سے ملکی امور میں مشکل ہوگی؟
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ
مئی
امریکہ نیٹو کو استعمال کر رہا ہے:چین
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:چین کا کہنا ہے امریکہ اس ملک کو چیلنج کرنے اور
جولائی
ترکی کا شام اور بشار الاسد کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے العربیہ کے ساتھ انٹرویو میں شام
دسمبر
فلسطینی شہری کے ہاتھوں2 صیہونی پولیس اہلکار زخمی
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںصیہونی مظالم سے تنگ آکر ایک فلسطینی نوجوان نے صیہونی پولیس
اپریل
سعودی عرب خون کی ندیاں؛ایک دن میں81 افراد کے سر قلم
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے اس ملک کی تاریخ میں پہلی
مارچ
198 فلسطینی اور بین الاقوامی تنظیموں کا فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:متعدد فلسطینی اور بین الاقوامی اداروں نے کی بین الاقوامی فوجداری
نومبر