شبلی فراز نے چینی بحران میں حکومت کو  ذمہ دار ٹھہرایا

شبلی فراز کی گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فرازنے چینی بحران میں حکومت کو  ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہر سطح پر مافیاز ہیں لیکن چینی بحران کے ذمہ دار ہم ہیں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور اس کی عدم دستیابی نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ہر سطح پر مافیاز ہیں لیکن چینی بحران کے ذمہ دار ہم ہیں، ہماری حکومت کے لیے صرف مہنگائی چیلنج ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی اہل نہیں ہے۔ پی ڈی ایم کا آغاز بھی رسوائی ہے اور انجام بھی رسوائی ہی ہے۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور اس کی عدم دستیابی نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا۔ گذشتہ رات ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں ایک ہی روز میں 25 روپے کی بڑی کمی کی گئی۔

حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے پیمانے پر شروع کیے گئے کریک ڈاون کے بعد مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی۔کراچی کی ریٹیل مارکیٹ میں ایک ہی دن میں چینی کی قیمت میں 25 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 150 روپے کی سطح سے کم ہو کر 125 روپے پر آ گئی۔

ریٹیل مارکیٹ کے علاوہ ہول سیل مارکیٹ میں بھی 3 دن کے دوران چینی کی قیمت میں 23 روپے کی کمی ہوئی، جس سے فی کلو چینی کی قیمت 117 روپے کی سطح پر آ گئی۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ریٹیل اور ہول سیل دونوں مارکیٹس میں چینی کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔ جبکہ دوسری جانب گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔

 

 

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات اور یمن کے قدرتی ذخائرکی لوٹ

?️ 7 فروری 2022سچ خبریں:  المعلم نیوز ویب سائٹ نےبتایا متحدہ عرب امارات فرانس کے

اردوغان اور نیتن یاہو کے درمیان ایک قدیم نوشتہ پر لفظی جنگ

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: ترک صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ترکی کی سرزمین

شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا

عمران خان کی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر نظرثانی، کئی امیدواروں سے ٹکٹ واپس

?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

امریکی غنڈہ گردی نے ویانا مذاکرات کو طولانی کیا

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:       سرکاری خبر رساں ایجنسی سنہوا نے ایران پر

فرخ حبیب کا منی بجٹ سے متعلق اہم بیان

?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے

بحران کے حل کے لیے مذاکرات کا وقت آگیا ہے: ٹرمپ

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ

یمن کے سلسلہ میں سعودی عرب کی عجیب منطق

?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے