شاعر احمد فرہاد کے خلاف آزاد کشمیر میں درج ایف آئی آر سامنے آگئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) شاعر احمد فرہاد کے خلاف تھانہ دھیر کوٹ آزاد کشمیر میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر ) سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ ان کی بازیابی کے لیے زیر سماعت مقدمے میں ان کی وکیل ایمان مزاری نے ایف آئی آر کی تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق ان کے خلا ف ایف آئی آر کار سرکار میں مداخلت کی دفعہ 186 کے تحت درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کوہالہ چوک کی جانب سے آتے ہوئے کیری ڈبے کو چیک پوسٹ پر روکا، گاڑی کے ڈرائیور سے شناختی کارڈ طلب کیا گیا، گاڑی میں بیٹھے ایک شخص کی جانب سے پولیس سے بدتمیزی کی گئی۔

ایف آئی آر میں کہا گیاکہ اس شخص نے تلخ کلامی کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ چیک نہیں کر سکتے، تلخ کلامی کرنے والے شخص نے اپنا نام سید فرہاد علی شاہ بتایا۔

واضح رہے کہ آج ہی وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چند روز سے لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کی تھی، سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل نے تھانہ رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کرتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ احمد فرہاد گرفتار اور دھیرکوٹ آزاد کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔

واضح رہے کہ 16 مئی کو آزاد کشمیر کے صحافی و شاعر فرہاد علی شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں کیا گیا تھا۔

شاعر فرہاد علی شاہ کی زوجہ سیدہ عروج کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں فرہاد علی کی اہلیہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ میرے خاوند کو نامعلوم افراد نے سوہان گارڈن سے اغوا کیا اور بغیر وارنٹ ہمارے گھر میں داخل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے ہمارے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے توڑے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گیے۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ نامعلوم افراد میرے خاوند کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر لے گیے، میرے خاوند بیمار ہیں اور ان کے لیے ادویات لازم ہیں لہٰذا میرے جاننے کے بارے میں ہمیں معلومات فراہم کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کو آج ہر صورت بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد کے ڈائیلاگ فورم میں غزہ کے بارے میں کیا کہا گیا؟

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: اسلام آباد میں مارگلہ 23 ​​ڈائیلاگ فورم میں پاکستان کے

کراچی میں لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

?️ 30 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بہت تیاری سے آتے ہیں: اسد عمر

?️ 22 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے ماحول گرم ہے الیکشن کے

یحییٰ السنوار نے صہیونی افسر سے کیا وعدہ تھا؟

?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی سروس کے افسروں میں سے جان

پنجاب میں چینی مافیاوں کے خلاف حکومت نے کی بڑی کاروائی

?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف

صہیونیوں کو مغربی کنارے میں ایک نئےخطرے سے گھبراہٹ 

?️ 31 مئی 2026 سچ خبریں: صہیونی نیوز چینل آئی ۲۴ نیوز کے فوجی نمائندے کی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں فل کورٹ بنانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

?️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان  نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب

القاعدہ نے ایمن الظواہری کی موت سے متعلق امریکی بیانیہ کو مسترد کیا

?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:    امریکہ نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے