سیکیورٹی خدشات: جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو کے نفاذ کا اعلان

🗓️

جنوبی وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ناصر خان کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک سڑک بند رہے گی جب کہ تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بھی بند رہے گا، وانا گومل زام کی سڑک مسافروں کے لیے کھلی رہے گی، البتہ احمد وام سے کوٹکئی تک کی سڑک بند رہے گی۔

ڈی سی ناصر خان کے مطابق بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک کی سڑک بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے کچھ علاقوں میں آج کرفیو نافذ ہے، وانا سے انگور اڈہ اور وانا سے ٹانک جانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی، ڈپٹی کمشنر نے عوام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے باعث آج بعض راستے مکمل طور پر بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر ٹانک نے بھی راستوں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ٹانک میں کوڑ قلعہ، منزئی، خرگئی، احمد وام اور جنڈولہ روڈ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل بند رہیں گے، جب کہ جنوبی وزیرستان کے مسافروں کے لیے وانا براستہ گومل، گڑداوی ٹریفک کے لیے کھلا رہےگا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں دہشت گردی اور فورسز پر حملے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں متعدد اہلکار شہید ہوئے، تاہم فورسز کی جوابی کارروائیوں اور آپریشن کے نتیجے میں کئی خوارجی دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کیا گیا ہے، اس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا ترکی شامی کردوں کے خلاف کارروائی کرے گا؟ ترک وزیر خارجہ کی زبانی

🗓️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے دھمکی دی ہے کہ انقرہ شامی

کیا ترکی اور عراق کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟

🗓️ 3 اپریل 2024سچ خبریں: ترک ذرائع نے 12 سال بعد اس ملک کے صدر

سندھ کابینہ نے5 سالہ سندھ ہیومن رائٹس پالیسی کی منظوری دے دی

🗓️ 3 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبائی کابینہ  نے 5 سال کے لیے سندھ ہیومن

پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا

🗓️ 18 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے

صہیونیوں کا ایک بار پھر صحافی حملہ

🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:مغربی کنارے پر صہیونی فوج کے حملے کے دوران ایک اور

ایک محاذ ایک قوم

🗓️ 16 مئی 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل

بلنکن کے خطے کے دورے پر ہنیہ کا ردعمل

🗓️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے

نیتن یاہو اور گیلنٹ تاریخ کے کوڑے دان میں

🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں:غاصب حکومت کو غزہ جنگ میں تباہ کن کارکردگی کی وجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے