سیکریٹریٹ نے پیپلز پارٹی کو دیا بڑا دھچکا

سیکریٹریٹ نے پیپلز پارٹی کو دیا بڑا دھچکا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ سیکریٹریٹ نے ایوان بالا کے چیئرمین کے لیے ہونے والے حالیہ انتخابات کے بیلٹ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قانونی ٹیم کو فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ اس پہلے پیپلز پارٹی کی قانونی ٹیم، جس کے ممبران میں سینیٹ کے 3 سابق چیئرمین بھی ہیں، اس میں فاروق ایچ نائیک، رضا ربانی، نیئر حسین بخاری، پنجاب کے سابق گورنر سردار لطیف خان کھوسہ اور جاوید اقبال شامل ہیں۔

ٹیم نے 12 مارچ کو ہونے والے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کی کارروائی کی مصدقہ نقول طلب کی تھیں۔اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی 7 ووٹ مسترد ہونے کے بعد انتخاب ہار گئے تھے، اگر ان ووٹوں کو شامل کیا جاتا تو وہ صادق سنجرانی کو ایک ووٹ سے شکست دے سکتے تھے۔

ٹیم کو 12 مارچ کو ایوان بالا میں ہونے والی تمام سرگرمیوں کی مصدقہ کاپیاں اس لیے چاہیے تھیں تاکہ کسی مناسب فورم کے سامنے ووٹوں کے رد کیے جانے کو وہ چیلنج کرسکیں۔

سیکریٹریٹ نے 18 مارچ کو سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور ایڈوکیٹ جاوید اقبال کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ ’12 مارچ 2021 کو ہونے والی سینیٹ کی تمام کاروائی سینیٹ کے ریکارڈ میں زبانی طور پر دستیاب ہے، جس میں ووٹوں سے متعلق پریزائڈنگ آفیسر کا فیصلہ، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا اعلاناور سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ سینیٹر فاروق حامد نائیک کے دلائل بھی شامل ہیں۔تاہم سیکریٹریٹ نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے وکیل کو کارروائی کی تفصیلات اور ٹرانسکرپٹ فراہم کیں۔

سیکریٹریٹ نے قانونی ٹیم کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پریزائیڈنگ آفیسر کی نامزدگی کے حوالے سے وزارت پارلیمانی امور سے ہونے والے مواصلات کا ریکارڈ بھی فراہم کیا۔

تاہم پولنگ سے قبل انکشاف ہونے والے چھپے ہوئے کیمروں کی تنصیب کے بارے میں رپورٹ کے بارے میں سیکریٹریٹ نے کہا کہ ‘سیکریٹریٹ نے اس کی کوئی سرکاری ویڈیو یا تصاویر نہیں بنائیں’۔انہوں نے وکلا کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ‘سینیٹرز کو ہدایات’ کی مصدقہ کاپی بھی فراہم کیں۔

بیلٹ کی حوالگی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سیکریٹریٹ نے کہا کہ ‘انتخابی عمل کی تکمیل پر معمول کے مطابق 12 مارچ 2021 کو تمام بیلٹوں کو سیل اور محفوظ تحویل میں رکھا گیا اور اسی شام کو سینیٹر فاروق حامد نائیک نے سیکریٹری کو درخواست جمع کرائی تھی’۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘سینیٹ کے 2012 کے ضابطہ اخلاق اور کاروبار کے ضابطہ 258 کے شرائط کے مطابق مجاز اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی عدالت کی طرف سے پوچھے جانے پر ہی بیلٹ کو ڈی سیل کیا جاسکتا ہے’۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے لیے پریذائڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق ایچ نائیک سے کہا ہے کہ اگر وہ ووٹوں کے مسترد ہونے کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں تو ٹربیونل کے سامنے شکایت درج کریں۔

مشہور خبریں۔

صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو سے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ میں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان

سپریم کورٹ: شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف

نیپال میں شدید سیاسی بحران، 6 ماہ کے دوران دوسری بار پارلیمان کو تحلیل کردیا گیا

?️ 23 مئی 2021کٹھمنڈو (سچ خبریں)  نیپال جو پہلے سے ہی کورونا وائرس کے بحران

60% امریکی تعلیم یافتہ لوگ فلسطینی حامی طلباء کی ملک بدری کی مخالفت کرتے ہیں

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ نصف امریکی

نیتن یاہو عبرانی میڈیا کے حملوں کی زد میں کیوں ہے؟

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے اندر اختلافات روز بروز اس حد تک بڑھ

الیکشن وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع

?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ میں

حقیقت میں بدلنے والا صیہونیوں کا ڈراؤنا خواب

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: اگرچہ مغرب صیہونیوں کے پیچھے مضبوطی سے کھڑا ہے اور

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی بند کرنے کا اعلان

?️ 28 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے