اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹ انتخابات کے دوران کیمرہ برآمدگی کے معاملے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی اور تحقیقاتی کمیٹی چھ ارکان پر مشتمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹ الیکشن کے دوران کیمرہ برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے چھ ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے نوٹی فیکشن جاری کردیا۔کمیٹی میں وزیر ریلوے اعظم سواتی، رانا مقبول ، سرفراز بگٹی، سکندر میندھرو ، طلحہ محمود اور ہدایت اللہ شامل ہین ، کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
خیال رہے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے قبل ہال سے خفیہ کیمرے برآمد ہوئے تھے ، مسلم لیگ ن کے مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نوازکھوکھرنے ٹوئٹر پر تصاویر اورویڈیوز شیئر کیں تھیں ۔ن لیگ کے رہنما مصدق ملک نے کہا تھا پولنگ بوتھ میں دو کیمرے لگائے گئے، ایک لیمپ پڑا تھا جس میں بے شمار سوراخ تھے، پولنگ بوتھ کے سائیڈ پر ڈیوائس چپکی ہوئی تھی۔
پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نوازکھوکر کا کہنا تھا کہ اس کی ذمہ داری چیئرمین سینیٹ اور ان کے عملے پر ہے، مقصد الیکشن چوری کرنا تھا، چوری پکڑی گئی، ذمہ داروں کاتعین کرنا ہے۔دوسری جانب وزیراطلاعات شبلی فرازنے اپوزیشن پر سینیٹرز کے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانے کا الزام لگاتے ہوئے واقعےکی تہہ تک جانے اور کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کینسر کے مریض کی طرح مر رہا ہے: ٹرمپ
دسمبر
بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم کے خلاف پاکستان کا شدید ردعمل
ستمبر
صیہونی حکومت کے زوال کا جائزہ
مئی
دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد المکتوم انتقال کرگئے
مارچ
وزیر اعظم کا بحالی کے کاموں میں مصروف مزدوروں کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان
ستمبر
عید کے بعد انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان
اپریل
یوکرین کے شہر خارکیف میں دھماکہ
اکتوبر
افغانستان کے لوگوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے:بھارت
فروری