?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرز کے احتجاج اور شور شرابے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن اور تحفظ کا بل منظور کر لیا گیا۔
سینیٹ کا اجلاس تقریباً 7 ہفتوں کے وقفے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
سینیٹ اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، جو معمول کی کاروائی معطل کرکے بل پیش کیا گیا تھا۔
بل ضمنی ایجنڈے میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاررڑ نے پیش کیا۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر تاررڑ نے کہا کہ ریکوڈک کا منصوبہ رک گیا تھا۔
پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے جاری شور شرابے میں بل پیش کرنے کی تحریک منظور کی گئی۔
پی ٹی آئی سینیٹرز نے اعظم سواتی کو رہا کرو کے نعرے لگائے، اور نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان کا ماحوال خراب نہ کریں، اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیں گے۔
اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کے ڈیسک کا گھراؤ کیا۔
غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن اور تحفظ کا بل سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا۔
حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی رضا ربانی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نے بل کی مخالفت کی، دونوں نشست پر کھڑے ہو گئے اور ہاتھ ہلا کر بل کی مخالفت کی۔
اسی طرح بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی سینیٹر گل بشریٰ اور بلوچستان ہی کی سینیٹر نسیمہ احسان نے بھی بل کی مخالفت کی۔
اس دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹرز کا احتجاج جاری رہا جبکہ بل منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا۔
ایوان میں شدید شور شرابے کے دوران سینیٹ نے اس بل کو منظور کر لیا۔
بعد ازاں، اجلاس جمعرات تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
سیاسی کشیدگی اور اپوزیشن کے مارچ کے درمیان پاک فوج کے نئے کمانڈر کی تقرری
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:پاکستان کے اقتدار کی ایک شاخ سمجھنے والی فوج کے نئے
نومبر
جرمنی میں فلسطین کی بھر پور حمایت
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے الاقصیٰ طوفانی
نومبر
جنگ بندی کی امریکی تجویز لبنان کا ردعمل
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے
نومبر
تہران میں ہنیہ کے قتل میں اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں؟
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی دفتر کے
اگست
میکسیکو نے صیہونی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے بدھ
اگست
حکومت نے کیا اپوزیشن کی سازش کو بے نقاب: شبلی فراز
?️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خیریں) اسلام آباد میں سینیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
مارچ
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کس کے فائدے میں ہیں؟صیہونی کیا کہتے ہیں؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام
اگست
ایران سے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر ملتان، سرگودھا کے 56 کسٹمز اہلکاروں کے خلاف تحقیقات
?️ 10 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایت
اکتوبر