?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے جن علاقوں میں سیلابی پانی کی سطح میں کمی آئی ہے وہاں کسان اگلے موسم کے لیے گندم کی بویائی کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں صوبے میں گندم کی کاشت کے لیے کل رقبے کا 98 -فیصد حصہ اگلی کاشت کے لیے تیار ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (یو این او سی ایچ اے) کی جانب سے پاکستان کی حالیہ صورتحال پر رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی پانی کی سطح میں کمی آرہی ہے البتہ کئی اضلاع اب بھی زیر آب ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 2 ماہ سے سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع دادو، خیرپور اور میرپورخاص کے علاقے زیر آب ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خوراک اور زراعت آرگنازیشن (ایف اے او) کی جانب سے اگست کی رپورٹ کے مطابق 94 لاکھ ایکڑ فصل سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوچکی ہے، اس کے مقابلے ستمبر میں 10 لاکھ 90 ہزار ایکڑ فصل سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوئی۔
رپورٹ میں اس بات کا بھی حوالہ دیا گیا کہ آنے والے موسم سے قبل سیلاب سے متاثرہ فصلوں کی بحالی میں مدد کے لیے سبزیوں کی فصل کی کاشت کے لیے بیجوں اور کھادوں کی فراہمی کی بھی اشد ضرورت ہے۔
خوراک اور زراعت آگنائزیشن کی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ حالیہ موسم میں مویشیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسان ربیع کی فصل کی کٹائی کے موسم سے محروم نہ ہوں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیداوار میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک کی قلت اور بنیادی غذائیت سمیت مختلف چیلنجز کی وجہ سے ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے۔
قومی غذائیت کے سروے کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایک لاکھ 60 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں جنہیں جلد علاج کی فوری ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ بچوں میں نشوونما میں کمی کی شرح سیلاب سے پہلے ہی کئی گنا زیادہ تھی لیکن سیلاب کے بعد اس شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، غذائیت میں کمی سے دوچار حاملہ خواتین کے بچے مستقبل میں خوراک کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان میں شدید غذائی قلت کی وجہ سے ہر 5 سال سے کم عمر ہر 9 میں سے ایک بچے کو صحت کی سہولیات میں داخل کرانا پڑتا ہے۔
اس کے علاوہ ملک میں بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں سیلابی پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے ملیریا کے کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے جبکہ ڈائریا کے کیسز میں بھی 5 گنا زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ سیلابی پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائس میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 32 اضلاع میں ملیریا پھیل گیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروس کے مطابق رواں سال جولائی اور اکتوبر کے دوران سندھ میں تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار لوگ ملیریا میں مبتلا ہوئے جبکہ 7 لاکھ سے زائد لوگ ڈائریا اور 7 لاکھ 70 ہزار سے زائد لوگ جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے۔سیلاب سے تعلیمی شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا اور 26 ہزار 632 اسکول تباہ ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کراچی ایئرپورٹ پر نیا حفاظتی ضابطہ اخلاق فوری نافذ کرنے کا فیصلہ، آہنی دروازے لگانے کی تجویز
?️ 13 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سیکیورٹی اداروں نے کراچی ایئرپورٹ پر نیا حفاظتی
نومبر
اپنے آپ کو داعش کا شیر کہلانے والا عراقی فوج کے ہاتھوں گرفتار
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے دارالحکومت کے مغرب میں ایک داعش کے ایک
فروری
بستیوں کی تعمیر فلسطین کے ساتھ براہ راست جنگ کی علامت ہے: حماس
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ترجمان حازم
اگست
اگلے ہفتے قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج منگل کی
جنوری
اسلام آباد سمیت ملک بھر میں فلائٹ آپریشن جاری رہے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی
?️ 24 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)
نومبر
صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کا 20واں ہفتہ
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ 19 ہفتوں کی طرح 20ویں ہفتے بھی نیتن یاہو اور
مئی
پنسلوانیا یونیورسٹی کی صدر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:یونیورسٹی آف پنسلوانیا کی صدر لز میگیل جنہیں اس یونیورسٹی کے
دسمبر
ٹرمپ کی حویلی پر حملہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: سوشل میڈیا ٹریکنگ فرم Dataminr کے تجزیے کے مطابق، FBI
اگست