زرعی شعبے میں اصلاحات سے معیشت کو فروغ ملے گا، بجٹ میں کھاد و زرعی ادویات پر ٹیکس نہیں لگایا گیا، وزیراعظم شہباز شریف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات سے معیشت کو فروغ ملے گا، زراعت کی ترقی کیلئے بجٹ میں کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس نہیں لگایا گیا، زراعت کے شعبے میں ترقی سے سب سے زیادہ فائدہ کسانوں اور دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وزیراعظم کے چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی، زرعی شعبے کیلئے وزیراعظم کے چیف کوآرڈینیٹر احمد عمیر، زرعی شعبے سے وابستہ نجی شعبے کے انٹرپرنیور اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو زرعی شعبے میں اصلاحات بالخصوص زرعی پیداوار میں اضافے، زرعی انفراسٹرکچر اور کسانوں کی آسان زرعی قرضوں تک رسائی کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل ایگریکلچر انوویشن اینڈ گروتھ ایکشن پلان کسانوں کی آمدنی بڑھانے، پیداوار میں اضافے اور درست سمت میں اصلاحات پر مرکوز ہے۔ زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کر کے برآمدات سے کسانوں کی آمدنی بڑھائی جائے گی اور قیتی زر مبادلہ کمایا جا سکے گا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ زرعی شعبے میں اصلاحات سے فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور پیداواری لاگت میں بھی کمی آئے گی۔زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور زرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات سے ملکی معیشت کو مزید فروغ ملے گا۔صوبوں کا زرعی شعبے کی ترقی کیلئے نئے منصوبے اور فنڈز کی فراہمی خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے امید ہے کہ زرعی اسکالر شپ پر چین بھیجے جانے والے افراد وطن واپسی پر زرعی شعبے کے فروغ کیلئے بطور انٹرپرنیور قابل قدر خدمات سر انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فارم میکینائزیشن کی ترویج کیلئے زرعی مشینری اور آلات پر ٹیکس بتدریج کم کیا جائے، زرعی اجناس کی اسٹوریج کیپیسیٹی بڑھانے کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں۔صوبوں کا زرعی شعبے کی ترقی کیلئے نئے منصوبے اور فنڈز کی فراہمی خوش آئند ہے۔ امید ہے کہ زرعی سکالرشپ پر چین بھیجے جانے والے افراد وطن واپسی پر زرعی شعبے کے فروغ کیلئے بطور انٹرپرنیور قابل قدر خدمات سر انجام دیں گے۔ زراعت کے شعبے میں ترقی سے سب سے زیادہ فائدہ کسانوں اور دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو ہوگا۔

مشہور خبریں۔

روس کی معیشت کو دفاعی بننا چاہیے: پیوٹن

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: ملک کے فوجی صنعتی کمپلیکس کی ترقی کے بارے میں ایک

ٹرمپ کی بی بی سی کے خلاف شکایت؛ 5 ارب ڈالر کے ہرجانے کی درخواست

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف اپنی

ہم نے تسلیم کیے جانے کی تمام شرائط پوری کر لی ہیں: طالبان

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہاکہ

بھارت نے ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی قومی پرچم کی فروخت پر پابندی لگا دی

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے یہ حکم نامہ ایسے وقت

ایک سال میں بی بی سی کے خلاف لاکھوں عوامی شکایات

?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی خبر رساں ایجنسی جو اس ملک کی نوآبادیاتی پالیسیوں کو

ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کا اظہار خیال

?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے بعد کہا کہ

جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانےکے خواہاں ہیں: آرمی چیف

?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاپان

غزہ کی جنگ سے اسرائیلی فوج میں قیادت کا بحران

?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے رفح میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے