سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد خوراک کی قلت کا خطرہ ہے، شہباز شریف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں اس خدشت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب پاکستانی حکام اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں خوراک، خیمے اور دیگر سامان پہنچانے کی کارروائیوں میں تیزی لا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے ترکی کی جانب سے خوراک، خیمے اور ادویات مہیا کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

ترکی اب تک بارہ عسکری طیاروں، چار مال گاڑیوں اور ترک ہلال احمر کے چار امدادی ٹرکوں کے ذریعے پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے امداد مہیا کر چکا ہے۔

پاکستانی حکومتی بیان کے مطابق اس بات چیت میں شہباز شریف نے صدر اردگان کو حکومتی امدادی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات بتائیں اور ساتھ ہی ترکی سے ممکنہ غذائی قلت اور متاثرہ افراد کے بحالی کے تناظر میں مزید مدد طلب کی۔

یہ بات اہم ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد اس وقت خواتین اور بچوں سمیت چھ لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد ریلیف کیمپس میں رہنے پر مجبور ہیں کیوں کہ ان کے مکانات حالیہ سیلابوں میں تباہ ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے ادارے اور مقامی خیراتی تنظیمیں بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان اپنی زرعی پیداوار پر انحصار کرتا ہے اور کبھی کبھار اضافی گندم افغانستان اور دیگر ممالک کو برآمد بھی کرتا ہے، تاہم اس وقت پاکستان کو گندم اور سبزیوں کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پاکستان میں سبزیوں کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

مون سون بارشوں کے حالیہ موسم میں شدید سیلاب کے باعث پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیرآب آ گیا۔ سیلابوں سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے بلوچستان اور سندھ رہے، تاہم صوبہ پنجاب کا جنوبی علاقہ بھی سیلابی تباہی کی زد میں آیا، اس کے علاوہ ملک کے متعدد شمال مغربی علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی گئی۔

پاکستانی حکومت نے حالیہ سیلابوں سے ہونے والی تباہی کا اندازہ دس ارب ڈالر لگایا ہےتاہم حکام کے مطابق ان سیلابوں سے ہونے والی اصل تباہی، اب تک کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ اسی تناظر میںپاکستانی حکومت اور اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے مدد طلب کی ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کا منی لانڈرنگ کے لیے رونالڈو کے ساتھ معاہدہ

?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:      اخبارات اور بین الاقوامی میڈیا نے ایک بار

بائیڈن خالی ہاتھ واپس آئیں گے: مصری تجزیہ کار

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مصر کے ممتاز تجزیہ کار عبدالحلیم قندیل نے ایک کالم میں

حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا

?️ 27 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن)

ارسا صوبوں میں نفرت پیدا کر رہا ہے،مراد علی شاہ

?️ 17 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی

ہندوستانی وزیر اعظم نے ملک کی مسلسل چوکسی کی اپیل کی ہے

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: اپنے ملک اور پاکستان کے درمیان دشمنی میں اضافے کے

عمران خان سے ملاقات کرادیں تو 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے، تحریک انصاف

?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی

کوئٹہ میں دھماکہ متعدد افراد زخمی

?️ 24 مئی 2021بلوچستان (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر

ترکی میں مہنگائی کے خلاف مزدوروں کے وسیع پیمانے پر مظاہرے

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی میں بڑھتی قیمتوں اورمہنگائی کے خلاف ازمیر صوبے میں ہزاروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے