?️
کراچی: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا، سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگنا سیاست کرنا نہیں ہے۔
شازیہ مری نے مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والے قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں، جو لوگ سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف مانگ رہے ہیں، وہ سیاست نہیں کر رہے، لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کھوکھلے بیانات پر نہیں، جو لوگ جوس کے ڈبوں پر اپنی تصویریں لگا رہے ہیں، ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اور اسے ریلیف ورک کہتے ہیں، اصل میں وہی سیاست کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت کو دکھاوے کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہئے، بے گھر سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف مانگنا کب سے جرم بن گیا؟ چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد مانگی۔
شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کی تعریف کی لیکن وفاقی حکومت سے کہا کہ قدرتی آفت میں اپنا کردار ادا کرے، بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کے بلوں میں ریلیف اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا، ہم شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں مطالبات تسلیم کئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو فوری طور پر بی آئی ایس پی کے ذریعے کیش امداد کا اعلان کرنا چاہئے ، جیسا کہ انہوں نے 2022 میں کیا تھا، سیلاب متاثرین کو 2022 میں اور اس سال وزیراعظم کے رمضان پیکج کے لئے بی آئی ایس پی کے ذریعے فوری ریلیف ملا۔
انہوں نے سوال پوچھا کہ وفاقی حکومت فوری ریلیف کے لئے کامیاب سماجی تحفظ کے اس نظام کو کیوں استعمال نہیں کر رہی؟


مشہور خبریں۔
غزہ واقعات کے بعد سے ہر رات بستر خراب کرتا ہوں؛صیہونی فوجی کا اعتراف
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک پریس کانفرنس میں ایک صہیونی فوجی نے غزہ سے
دسمبر
غزہ کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی مکمل نسل
اکتوبر
بریکس کی اقتصادی بالادستی کا آغاز
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت قومی محاذ کے
اکتوبر
اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانا ضروری تھا!: سوڈانی عبوری حکومتی کونسل کے سربراہ
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:سوڈان کی عبوری حکومتی کونسل کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے
دسمبر
نوشکی اور پنگجور میں پاک فوج نے دہشتگردوں کے دو بڑے حملوں کو ناکام بنایا
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس
فروری
ایرانی چیف آف آرمی اسٹاف کا اپنے ملک کے دشمنوں کو خطرناک انتباہ
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:ایرانی مسلح افواد کے سربراہ نے ایران کے دشمنوں کو انبتاہ
جون
انتخابات کے دوران ترکی میں غربت اور بھوک میں اضافہ
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:جب کہ ترکی قومی انتخابات کی دہلیز پر ہے اور ترک
اپریل
اسرائیل مسجد الاقصی کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں سے بازآجائے : اردن
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں: اردن نے حالیہ دنوں میں فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت
اپریل