?️
لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریاﺅں میں پانی کا بہاﺅ معمول پر آ گیا ہے، صرف ستلج میں درمیانے سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں واضح کمی ہو رہی ہے ،دوسری جانب پنجاب میں سیلاب سے ہر طرف تباہی کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں ، ملتان میں کروڑوں روپے کی گندم سیلاب سے برباد ہو گئی.
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں درمیانے سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے 83 مقام پر پانی کا بہاﺅ ہزار کیوسک ہے، دریائے ستلج سلیمان کی کے مقام پر پانی کا بہا ﺅ81 ہزار کیوسک ہے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہا ﺅ36 ہزار کیوسک ہے، خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہا ﺅ29 ہزار کیوسک ہے، قادرآباد کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 25 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 31 ہزار کیوسک ہے پنجند کے مقام پر پانی کا بہا ﺅ1 لاکھ 11 ہزار کیوسک ہے دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 6 ہزار کیوسک ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہا 5 ہزار کیوسک ہے، بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 24 ہزار کی کیوسک ہے، ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہا ﺅ26 ہزار کیوسک ہے.
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رود کوئیوں میں بہاﺅ نہیں ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی ہے فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے مگر پانی کم ہو کر 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک پر آگیا. رپورٹ کے مطابق سکھر بیراج پر بہا ﺅکم ہو کر معمول پر آ گیا جب کہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی ہے اور بہا 3 لاکھ 76 ہزار کیوسک ہوگیا ہے حکام کا کہناہے کہ تربیلا کے بعد منگلا ڈیم بھی بھرنے کے قریب ہے اور 98 فیصد تک بھر چکا جس کے بعد منگلا ڈیم میں صرف 2 فٹ مزید پا نی ذخیرہ کرنے کی گنجائش باقی رہ گئی دوسری جانب پنجاب میں سیلاب سے ہر طرف تباہی کے مناظر دکھائی دے رے ہیں ملتان میں کروڑوں روپے کی گندم سیلاب سے برباد ہو گئی، اوچ شریف میں بیوہ خاتون چھ بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئی اوچ شریف کی بستی کھوکھراں میں فضیلہ کا شوہر سیلاب میں مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرتے ہوئے ڈوب گیا، مویشی ریلے میں بہہ گئے، سامان اور گھر بھی پانی کی نذر ہو گئے، سر پر چھت ہے نہ کھانے کے لئے کوئی سامان‘ فاقوں کی نوبت آ گئی.
ادھر پاکپتن میں ستلج کے کٹا ﺅ سے گاﺅں باقر کے مکمل دریا برد ہو گیا، کٹاﺅ کو روکنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہو گئیں، زمینی کٹاﺅ روکنے کیلئے ہیوی مشینری استعمال کی جا رہی ہے متاثرہ گاﺅں کے لوگ نقل مکانی کر کے محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے ہیں علی پور، سیت میں پاسکو حکام کی غفلت سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم سیلاب کی نذر ہو گئی، سیت پور میں پاسکو کے2 بڑے مراکز سیلابی پانی کی لپیٹ میں آئے، گندم کی ہزاروں بوریاں خراب ہوگئیں، پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب کی پیشگی وارننگ بھی دی گئی تھی، پھر بھی پاسکو حکام بروقت حفاظتی اقدامات نہ کر سکے.
دوسری طرف دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے مگر پانی کم ہو کر 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک پر آگیا رپورٹ کے مطابق سکھر بیراج پر بہا ﺅکم ہو کر معمول پر آ گیا جب کہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی ہے اور بہا ﺅ3 لاکھ 76 ہزار کیوسک ہوگیا ہے تربیلا کے بعد منگلا ڈیم بھی بھرنے کے قریب ہے اور 98 فیصد تک بھر چکا جس کے بعد منگلا ڈیم میں صرف 2 فٹ مزید پا نی ذخیرہ کرنے کی گنجائش باقی رہ گئی۔
ادھر سندھ میں نوڈیرو کا گاﺅ ں مٹھو کھڑو دریائے سندھ کے سیلابی پانی کی لپیٹ میں آ گیا، سیلابی پانی گھروں میں پانی داخل ہو گیا، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ پر اے آئی وائس چیٹ بوٹ متعارف کرائے جانے کا امکان
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب
ستمبر
عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، جاوید لطیف
?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی
جون
حریت کانفرنس نے کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیئے عالمی برادری سے اہم اپیل کردی
?️ 8 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں
جون
ٹرمپ نے یوکرین کو پیوٹن کو کس قیمت پر بیچا؟
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: ایک امریکی تجزیہ نگار نے ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان
مئی
ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث 100 ٹیکسٹائل یونٹ بند ہوچکے ہیں ،چیئرمین اپٹما
?️ 25 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین
فروری
یمنی فوج کی تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی تفصیلات
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یمن کے صوبہ البیضا میں
جولائی
پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف
?️ 1 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پورا ملک متاثر ہے
اپریل
آئی ایم ایف معاہدے کےمطابق سبسڈی صفر کرنی ہے۔
?️ 3 جولائی 2022فیصل آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
جولائی