?️
کراچی: (سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے ہنگامی طبی اشیا اور امدادی سامان لے کر اقوام متحدہ کی 2 پروازیں ہفتے کے روز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس شپمنٹ میں 15.6 ٹن امدادی سامان موجود ہے جس میں ہیضے کی کٹس، پانی اور متعدد مقاصد کے لیے قابل استعمال خیمے شامل ہیں جنہیں طبی خیموں کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ امدادی اشیا دبئی حکومت اور انٹرنیشنل ہیومینٹیرین سٹی (آئی ایچ سی) کے تعاون سے پاکستان کو فراہم کی گئیں ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے کہا کہ ہم اس وقت طبی سہولیات اور سامان تک رسائی کو یقینی بنانے، بیماری کے پھیلنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
ترکیہ سے عطیہ
اس کے علاوہ ترک ہلال احمر نے 200 خیمے، 1900 کمبل، 300 گدے اور دیگر امدادی اشیا بھی عطیہ کی ہیں، ترکیہ کی جانب سے عطیہ کیا گیا یہ امدادی سامان تفتان میں ہلال احمر پاکستان کے حکام کے حوالے کیا گیا۔
ہلال احمر بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ترک ہلال احمر کی جانب سے امدادی سامان لے جانے والی مزید 2 ٹرینیں جلد پاکستان بھیجی جائیں گی۔
روہڑی تک ریلوے سروس بحال
دوسری جانب 10 مسافر ٹرینیں 15 ستمبر سے بحال کردی جائیں گی جب کہ پاکستان ریلوے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ساتھ سندھ کا ریل کے ذریعے رابطہ دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
کئی علاقوں میں سیلابی پانی کی وجہ سے پٹڑیاں ڈوب جانے کے بعد 3 ہفتے قبل ٹرین آپریشن معطل کر دیا گیا تھا، تاہم ٹرین سروسز صرف روہڑی ریلوے اسٹیشن تک بحال کی جارہی ہیں۔
ریلوے حکام اس وقت تک لاعلم ہیں کہ کراچی اور بلوچستان کے لیے ٹرین سروس کب بحال ہوگی، خدشہ ہے کہ ان دونوں صوبوں کے درمیان ٹرین سروس بحال ہونے میں مہینوں بھی لگ سکتے ہیں۔
بحال کی جانے والی 10 ٹرینوں میں خیبر میل پشاور سے روہڑی ، رحمٰن بابا ایکسپریس پشاور سے روہڑی، کراچی ایکسپریس لاہور سے روہڑی تک ، تیزگام ایکسپریس راولپنڈی سے روہڑی، گرین لائن ایکسپریس راولپنڈی سے روہڑی تک، علامہ اقبال ایکسپریس وزیرآباد سے روہڑی، فرید ایکسپریس لاہور سے روہڑی تک ، قراقرم ایکسپریس لاہور سے روہڑی تک ، پاک بزنس ایکسپریس لاہور سے روہڑی تک اور جعفر ایکسپریس پشاور سے روہڑی تک شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
250,000 فلسطینیوں کی موجودگی کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں شب قدر کا احیاء
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے
اپریل
طالبان کسی ملک سے اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی بھیک نہیں مانگے گا
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ویڈیو پیغام میں
جون
اقتصادی سرگرمیوں کی آڑ میں جاسوسی؛ بحرین کو صیہونیوں سے سمجھوتہ کرنے صلہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:بحرینی اپوزیشن کے ایک رہنما نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت
فروری
یورپ سے امریکی فوجی انخلا؛ واشنگٹن کے لیے ایک مشکل چیلنج
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: یورونیوز ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اپنی
جون
کیا یمن کے بعد اب الجزائر غزہ جنگ میں شامل ہو گا؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں میں مزاحمتی قوتوں اور
نومبر
صیہونی حکومت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی حامی
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ حملوں
جولائی
ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے:اسد عمر
?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
اپریل
فرانس میں طویل المدت سیاسی بحران
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون کی صدارت میں فرانس کے طویل المدت
اکتوبر