?️
لاہور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی۔
انہوں نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سیاستدانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی، خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ یہ تقاضا رہا ہے کہ بھئی آپ آئین کے دائرے میں رہ کر ملک کی خدمت کریں، ملک کے نظام سے وابستہ رہیں، یہ ہمارا میثاق ملی ہے، جب اس کی خلاف ورزی ہوگی تو آئین غیر مؤثر ہوجائے گا، آئین بے معنی ہوجائے گا جس طرح آج ہم سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ سب چیزیں ہیں جس پر تمام ہر ادارے کو اگر انہوں نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے، کسی پارٹی نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے تو اسے اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
ایک سوال پر سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ میں سیاسی آدمی ہوں اور مذاکرات کا قائل ہوں اور مذاکرات سے ہی معاملات ٹھیک ہوتے ہیں، مذاکرات کی کامیابی کے لیے وہ ماحول بھی ہونا چاہیے جس میں اس کی امید کی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی کی گنجائش ہے تو دھاندلی سے پاک غیر جانبدارانہ انتخابات کی گنجائش کیوں نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دیکھیں آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اتنا کیوں دماغوں پر سوار کیا ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور مسک کے تنازعے کے امریکہ پر نقصانات
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان تناؤ
جون
سعودی عرب نے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: نیوز میڈیا کے مطابق، سعودی عرب نے اپنی سرزمین پر
مارچ
بیویوں کے بارے میں پوچھنے پر اسد عمر کیوں ناراض ہوئے
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ الیکشن
جولائی
امریکی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے ٹرمپ کا بغاوت کا منصوبہ پیش
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کی طرف
دسمبر
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بارے میں ذلفی بخاری کا بیان
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے اپنے ایک بیان
اگست
صیہونی نجی سکیورٹی کیمروں تک ایران کی رسائی؛بلومبرگ کا انکشاف
?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:بلومبرگ نے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے مقبوضہ فلسطینی
جون
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات عروج پر
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:اگرچہ نیتن یاہو کے اقتدار سے ہٹنے صیہونی حکومت اور امریکہ
اکتوبر
یمن کی معیشت کی تباہی میں امریکی جاسوسی نیٹ ورک کی تفصیلات
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: یمن کے سیکورٹی اداروں نے نئے منقطع جاسوسی نیٹ ورک
جون